اب جو پرفارم نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا- انضمام الحق

Spread the love

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار صرف کپتان نہیں سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا ورنہ اب جو پرفارم نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تینوں ٹیسٹ جیت سکتے تھے لیکن اپنی غلطیوں سے ہارے، صرف اکیلا کپتان اس ناکامی کا قصور وار نہیں، سب بہت برا کھیلے، سب کو اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا کہ کس کا ٹیم میں کیا رول ہے، بصورت دیگر پھر تبدیلیاں ہوں، سیریز میں 3 بار بیٹنگ ناکام ہوئی، چوتھی اننگز میں ہم پریشر ہینڈل نہیں کرپارہے۔انضمام الحق نے کہا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ جس ٹیم کے ٹیل اینڈرز اسکور نہیں کرتے اس کی کامیابی کے امکانات بھی بہت کم ہوتے ہیں، ہمیں بھی اس خامی کو دور کرنے پر توجہ دینا ہوگی، ہماری بیٹنگ لائن میں اسٹرائیک کا بھی ایشو ہے، امام الحق کے سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ امام کو میرے ساتھ جڑا جاتا ہے اس لیے تنقید زیادہ ہوتی ہے، شاداب اور فخر کو انجری کے خدشہ کے باعث پاکستان بلا کر آرام دیا گیا مگر وہ اب فٹ ہیں، عباس کو صرف انجریز سے بچانے کے لیے آرام دیا،انضمام الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے ایک متوازن ٹیم منتخب کی ہے، افریقہ کا دورہ کبھی پاکستانی ٹیم کے لیے آسان نہیں رہا، ماضی میں بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ہمارے لئے ایک چیلنج رہا ہے، سرفراز الیون کو اب نئے سرے سے سب خامیوں کو دور کرکے کھیلنا ہوگا،

Leave a Reply