ابیٹ آباد, قاتل سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، شراب برآمد

Spread the love

ابیٹ آباد(سردار یاسر احمد) ابیٹ آباد, قاتل سمیٹ

Journalist Sardar Yaser Ahmad

چھاپے کے دوران 135 بوتل شراب برآمد

ابیٹ آباد پولیس نے میر پور میں ایک کامیاب کاروائی کے دوران کرائے کے مکان پر چھاپہ مارتے

ہوئےاعلیٰ کوالٹی کی شراب کی 135 بوتلیں برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ

درج کرلیا ہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی سید فاروق شاہ نے کہا ہے انہیں خفیہ ذرائع سے معلوم

ہوا کہ دو ماہ کے عرصے سے شہر اور اسکے گردو نواح میں شراب کی سپلائی کی شروع ہے جس پر

انہوں نے پولیس کی خصوصی فورس (این ای ٹی) کے جوانوں کو شراب فروشوں کی ریکی کا

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ٹاسک سونپا جس پر ان اہلکاروں نے کئی روز تک ملزمان کی نکل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے سراغ

لگا لیا جس سے ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوئی انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار شدہ ملزم احمد اور

اور اسکے ساتھی فہد کا تعلق اسلام آباد سے ہے وہ مصور نامی ڈرگ ڈیلر کے کارندے ہیں اور ضلع

منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے کاروائیاں جاری ہیں، ڈی ایس پی

بھر میں شراب کی بوتلیں سپلائی کرتے ہیں جبکہ انکے سرغنہ منصور کی گرفتاری کے لئے بھی

پولیس کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی پی او ابیٹ آباد کی واضح

احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیم منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لئے دن رات کام کر رہی

ہے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی

عامر قتل کیس کا تیسرا ملزم بھی گرفتار

۔ایبٹ أباد میں چند ماہ قبل ہوٹل مالک کے قتل کے ڈراپ سین کے بعد فرار ہونیوالا تیسرا ملزم بھی

گرفتار کرلیا گیا پولیس رپورٹ کے مطابق چند ماہ
قبل وقار ہوٹل کے مالک کے گلے میں پھندا ڈال کر

اسے قتل کردیا گیا تھا اسکی خود کشی کا ڈراما رچانے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

تھا جبکہ تیسرا ملزم فیض ولد عبد الرحمان گرفتا ری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگیا جسے ڈی ایس

پی کینٹ سرکل راجہ محبوب اورایس ایچ اوسٹی سردار واجد نے گرفتار کرلیا ہے اس سلسلے میں

مقتول کے ورثاء ملزم کی گرفتاری عمل میں لانے کیلئے پولیس کی بہترین حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کیا۔

ابیٹ آباد, قاتل سمیٹ ابیٹ آباد, قاتل سمیٹ

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

Leave a Reply