183

ابھی بھی وقت ہے، گھر بیٹھ جائیں،غریبوں کی مدد کریں،مل کر ملک کو کرونا سے پاک کریں،قومی کرکٹرز

Spread the love

لاہور، کراچی (سپورٹس رپورٹر)کورونا وائرس کی وجہ سے ہر جگہ خوف و ہراس چھا گیا ہے اور

اسی کے پیش نظر متعدد معروف شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے قوم کو

آگاہی پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سوشل میڈیاپر جہاں شوبز شخصیات کی جانب سے قوم کو

وائرس سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے وہیں قومی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی قوم کو کورونا

وائرس سے متعلق پیغام دینے کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ

بولر شعیب اختر نے قوم کو ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا۔شعیب اختر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ابھی بھی

وقت ہے، سنبھل جائیں، گھر بیٹھ جائیں، اس سے بہتر خدمت نہیں ہو سکتی اس وقت ملک کی، تاریخ

کی صحیح سمت میں گنے جائیں گے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ

نے قوم کو کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام دیا۔قومی کرکٹ ٹیم

کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قوم کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے

ساتھ ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بھی اہم پیغام دیا۔شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم پر

ذرا بھی مشکل وقت آتا ہے تو صاحب استطاعت طبقہ مارکیٹوں سے چیزیں خرید کر اپنے گھروں میں

جمع کر لیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب غریب آدمی مارکیٹ جاتا ہے تو اسے ایک سینی ٹائزر اور ماسک

تک نہیں مل رہا کیونکہ ہم بڑے لوگوں نے یہ ساری چیزیں گھروں میں جمع کر لی ہیں۔شاہد آفریدی

نے عوام سے درخواست کی کہ غریب لوگوں کی مدد کریں، ایسے موقع پر ایک ملک بن کر دکھانا

ہے۔قومی کھلاڑی حسن علی نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اور اپنے گھر والوں کا خیال

کریں، بار بار ہاتھ دھوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بطور ایک قوم مل کر اس وائرس کو شکست دے

سکتے ہیں، آئیں ہم سب مل کر اپنے ملک کو کورونا سے پاک کریں، بعد ازاں حسن علی نے پاکستان

زندہ بادکا نعرہ بھی لگایا۔

Leave a Reply