Abhi Nandan Indian Air Force Pilot

ابھینندن ویڈیو اور بھارتی اینکرز کی ٹی وی پر آ کرعوام سے بِنتیاں

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) ابھینندن ویڈیو بھارتی اینکرز

دو سال قبل پاکستان کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی چائے

کے پاکستان کے کونے کونے میں چرچے ہیں، اس واقعہ کو دو سال مکمل ہو گئے

ہیں۔ ابھینندن کی دو سال قبل ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ پاک فوج کی تعریف

کرتے رہے، ویڈیو نے جہاں پوری دنیا میں یہ پیغام دیا پاکستان امن کا خواہشمند

ہے وہیں بھارتیوں کو خوب مرچیں لگ گئیں۔ بھارتی پائلٹ کی ویڈیو سامنے آئی تو

بھارتیوں کے تو پسینے چھوٹ گئے، بھارتی اینکرز ابھی نندن کی ویڈیو کو ڈیلیٹ

کرنے کی اپیل کرتے رہے۔ کئی اینکرز کی ویڈیوز موجود ہیں جو لوگوں سے اپیل

کرتے رہے وہ ابھینندن کی ویڈیو کو ڈیلیٹ کریں، آگے فارورڈ کرنے سے گریز

کریں۔ ویڈیو بے معنی اور اسے وائرل ہونے سے آپ لوگوں کو روکنا ہے۔ ہم سب

شہری بھی سپاہی ہیں، ہمیں اپنی فوج کی طاقت بننا ہے۔ ہماری بطور بھارتی ذمہ

داری بنتی ہے کہ اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کریں اور آگے بڑھنے سے بچائیں۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دو سال قبل پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے 2 بھارتی جہازوں کو پاکستانی فوج

نے مار گرایا تھا، ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا جس کی یاد میں

پاکستان میں سرپرائز ڈے منایا گیا۔ 27 فروری 2019ء کو پاکستان نے بھارت کے

دو جہاز مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا۔ پاکستان

کی حراست میں ابھی نندن کی چائے کیساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں

ابھی نندن نے پاکستانی چائے تعریف کی تھی۔ دو سال بعد بھی ابھی نندن کی چائے

کے پاکستان میں چرچے ہیں اور اسی کی یاد میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں

بل بورڈز بھی آویزاں کیے گئے، جس میں ” ٹی از فنٹاسٹک “ درج تھا۔ سوشل میڈیا

پر بھی ” ٹی از فنٹاسٹک “ کا ہیش ٹیک زیرگردش رہا جو دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔

ایک کپ چائے کیلئے بھارت کو اپنے طیارے کی قیمت ادا کرنی پڑی تھی۔

ابھینندن ویڈیو بھارتی اینکرز

=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply