ابو ظہبی ایئر پورٹ ڈرون حملہ
Spread the love

ابو ظہبی ایئر پورٹ ڈرون حملہ

ابو ظہبی (جے ٹی این آن لائن نیوز) حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات میں ایئر پورٹ پر ڈرون

حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی

پولیس کا کہنا ہے کہ دو دھماکے سنے گئے جن میں سے ایک دھماکا 3 آئل ٹینکرز میں جب کہ

ایک دھماکا زیر تعمیر ایئرپورٹ پر ہوا ۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے

کیے گئے حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں

طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں

ایک پاکستانی جبکہ دیگر افراد میں دو بھارتی شہری شامل ہیں۔آئل ٹینکرز اور زیر تعمیر ایئرپورٹ پر

لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی

ہے جبکہ چند روز قبل ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ میں متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

بھی دی تھی۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عرب

عسکری اتحاد میں 2015 میں شمولیت حاصل کی تھی تاہم 2019 میں اپنی سرگرمیاں کم کردی تھیں۔

ابو ظہبی ایئر پورٹ ڈرون حملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: