Poet Hafiz Jalandhari File Photo 134

قومی ترانے کے خالق ابولاثر حفیظ جالندھری کی آج 37 ویں برسی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جتن آن لائن نیوز) قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابولاثر حفیظ جالندھری کی37 ویں برسی آج21 دسمبر 2019 بروز ہفتہ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے- مزید پڑھیں

اس دن کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھرمیں ان کی ادبی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے- جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی اور قبر پرفاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا-

یہ بھی پڑھیں: اردوادب کے عظیم شاعر احمدفراز کی 11ویں برسی

قومی ترانے کے خالق معروف شاعر حفیظ جالندھری 14 جنوری1900 کو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہوئے- آپ نے تعلیمی اسناد حاصل نہیں کی، مگر اس کمی کو انہوں نے خود پڑھ کر پوری کیا۔ انھیں نامور فارسی شاعر مولانا غلام قادر بلگرامی کی اصلاح حاصل رہی۔ آپ نے محنت اور ریاضت سے نامور شعرا کی فہرست میں جگہ بنالی۔ حفیظ جالندھری پاک فوج میں ڈائریکٹر جنرل مورال، صدر پاکستان کے چیف ایڈوائزر اور رائٹرز گلڈ کے ڈائریکٹر کے منصب پر بھی فائز رہے-

بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام

حفیظ جالندھری گیت کے ساتھ ساتھ نظم اور غزل دونوں کے قادرالکلام شاعر تھے۔ تاہم ان کا سب سے بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام ہے جو چار جلدوں میں شائع ہوا۔ اس کے ذریعہ انہوں نے اسلامی روایات اور قومی شکوہ کا احیا کیا جس پر انہیں فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا-

شاعری کی خوبی اس کی غنائیت

حفیظ جالندھری کی شاعری کی خوبی اس کی غنائیت ہے۔ وہ خود بھی مترنم تھے اس لیے انہوں نے ایسی لفظیات کا انتخاب کیا جو غنائیت کے پیکر پر پورے اترتے ہیں۔ غنائیت کا سبب ان کی گیت نگاری بھی ہے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے زمانے میں فوجی گیت لکھے تھے اور گیت کو بھی انہوں نے نئے پیکر عطا کیے۔ شاید اسی لیے آج تک حفیظ جالندھری کی شناخت ابھی تو میں جوان ہوں کے حوالے سے کی جاتی ہے۔

پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا خراج تحسین

21 دسمبر1982 کو 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے- الیکٹرانک میڈیا انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرامز نشر رہا ہے اور پرنٹ میڈیا نے فیچرز،خصوصی رپورٹس اور ایڈیشنز شائع کرکے قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابولاثر حفیظ جالندھری کی 37 برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے-

Leave a Reply