corona Special jtnonline3

ابوظہبی میں سرکاری ملازمین پر ہر ہفتے کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کرانے کی پابندی

Spread the love

ابوظہبی (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) ابوظہبی میں سرکاری ملازمین

امارت ابوظبی کی حکومت نے سرکاری ملازمین پر ہر ہفتے کووِڈ-19 کا ٹیسٹ

کرانے کی پابندی لازمی قرار دیدی اور دفاتر میں صرف 30 فیصد ملازمین کو

حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ابوظبی کے میڈیا دفتر نے ایک ٹویٹ میں اطلاع

دی ہے کہ محکمہ گورنمنٹ سپورٹ نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں

ملازمین کی حاضری کم کرنے کی منظوری دیدی ہے اور اب صرف 30 فیصد

ملازمین دفاتر میں حاضر ہونگے۔ اس فیصلے کا مقصد امارت میں کرونا وائرس

کو پھیلنے سے روکنا، احتیاطی تدابیر کا نفاذ، ملازمین اور ان کے خاندانوں کی

صحت کا تحفظ ہے۔ تاہم جن افراد نے حکومت کی رضاکارانہ ویکسین لگانے کی

مہم میں حصہ لیا ہے یا جو لوگ پہلے ہی کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا چکے ہیں اور

انھیں گولڈ سٹار یا حکومت کی کووِڈ-19 کی ایپ الحوسن سے خط ای مل چکا ہے،

ایسے تمام افراد ہفتہ وار لازمی پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنا ہونگے، جو لوگ اپنے

گھروں سے یا دفاتر سے باہر رہ کر بھی اپنے فرائض منصبی انجام دے سکتے

ہیں، حکومت نے انھیں وہاں سے کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ اس کے علاوہ

وبائی امراض کا شکار 60 سال سے زیادہ عمر ملازمین یا کم زور قوت مدافعت

کے حامل افراد کو بھی گھروں سے کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

=یہ بھی پڑھیں= ابوظہبی میں داخلہ الحوسن ایپ ایکٹیویشن سے مشروط

امارت نے یکم فروری کو ابوظبی میں داخلے کے خواہاں افراد کیلئے کرونا

وائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں سے متعلق ترمیم شدہ قواعد وضوابط کا نفاذ کیا تھا۔

ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسیس اور ڈیزاسٹرکمیٹی کے مطابق یواے ای کے

شہریوں اور غیرملکی مکینوں کو کرونا وائرس کے پی سی آر کے ٹیسٹ کا منفی

نتیجہ ملنے کے 48 گھنٹے کے اندرابوظبی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔جو

لوگ چاردن یا اس سے زیادہ ابوظبی میں قیام کریں گے، انھیں اپنی آمد کے

چوتھے روز لازمی طورپر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ جو لوگ آٹھ روز یا اس

سے زیادہ عرصہ قیام کریں گے، انھیں آٹھویں روز یہ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ کمیٹی کے

مطابق جو شہری اور مکین کرونا وائرس کا ڈیفریکٹو فیزانٹرفرمیٹری (ڈی پی آئی)

ٹیسٹ کراتے ہیں، وہ اس کا منفی نتیجہ ملنے کے 24 گھنٹے کے اندرابوظبی میں

داخل ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے جو لوگ 48 گھنٹے یا اس سے زیادہ قیام کریں

گے، انھیں آمد کے تیسرے روز لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ سات

دن یا اس سے زیادہ قیام کی صورت میں انھیں ساتویں روز نیا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

ابوظہبی میں سرکاری ملازمین

Leave a Reply