corona Special jtnonline3

ابوظہبی میں داخلہ الحوسن ایپ ایکٹیویشن، کرونا فری ہونے سے مشروط

Spread the love

ابوظہبی(جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل) ابوظہبی میں داخلہ

ابوظہبی میں دیگر اماراتی ریاستوں سے داخل ہونیوالوں کیلئے نئی شرائط عائد ہو

گئی ہیں۔ اس حوالے سے ابوظہبی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ابوظبی داخل ہونے

کیلئے سمارٹ فونز پر ’ الحوسن ‘ ایپ ایکٹیویٹ کرنا لازمی ہو گی۔

=یہ بھی پڑھیں= بااثرعرب ممالک رہنماﺅں میں ولی عہد ابوظہبی بازی لے اڑے

ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کا کہنا ہے ابوظہبی شہر میں داخلے

کیلئے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور نئی شرائط پر عملدرآمد شروع ہو

گیا ہے۔ ابوظبی داخلے کے موقع پر چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کو ” الحوسن‌ ”

ایپ پر کرونا ٹیسٹ کی ٹائپ اور اس کی نیگیٹو رپورٹ دکھانی ہو گی، اس کے

بغیر داخلہ نہیں ہو سکے گا، اسلیے تمام افراد کو ” الحوسن ” ایپ ایکٹیویٹ رکھنا

ہو گی۔ نئی شرائط کے مطابق ابوظبی داخلے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو

رپورٹ حاصل کرنے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر اندر ابوظہبی داخل ہونا پڑیگا۔

اس مُدت کے بعد داخلے کیلئے نیا ٹیسٹ کروا کر نیگیٹو رپورٹ لینا پڑے گی۔ جو

لوگ DPI ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ حاصل کرکے ابوظہبی داخل ہونا چاہتے ہیں،

انہیں رپورٹ جاری ہونے کے بعد صرف 24 گھنٹوں کے اندر ابوظبی پہنچنے کی

مہلت دی جائے گی۔ مہلت گزرنے پر نیا ٹیسٹ کروانا پڑیگا۔

= قارئین =ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں=

کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کوئی بھی شخص ابوظہبی میں دوسری بار DPI

ٹیسٹ کی رپورٹ پرداخل نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی DPI ٹیسٹ کی بناء پر ابوظہبی

میں آ چکا ہے تو دوسری بار داخلے پر اسے پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑیگا۔ کمیٹی

کے مطابق ابوظہبی میں آنے کے بعد چوتھے روز اور پھر آٹھویں روز بھی پی

سی آر ٹیسٹ کروانا پڑیگا۔ چوتھے روز اور آٹھویں روز ٹیسٹ نہ کروانے پر

جرمانوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو

امارات داخلے کیلئے صرف ایک بار پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

ابوظہبی میں داخلہ

Leave a Reply