ابراہیم رئیسی بھی نامزد

سابق ایرانی جیل عہدیدارکے سویڈن میں ٹرائل میں ابراہیم رئیسی بھی نامزد ملزم

Spread the love

ابراہیم رئیسی بھی نامزد

اسٹاک ہوم (جے ٹی این آن لائن نیوز) سابق ایرانی جیل عہدیدار حمید نوری کے مقدمے کے دوسرے

دن دارالحکومت اسٹاک ہوم کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی ہے جس میں موجودہ ایرانی صدر

ابراہیم رئیسی کا نام اور تصویر بھی پیش کی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سویڈش پراسیکیوٹر نے

حمید نوری اور رئیسی پر انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکان کا الزام عاید کیا۔انہوںنے بتایا کہ

رئیسی ڈیتھ کمیٹی کے رکن تھے۔عدالت نے باضابطہ طور پر الزام عائد کیا کہ نوری نے انسانیت کے

خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اور 1980 کی دہائی میں ایرانی

جیلوں میں 4000 سیاسی قیدیوں کو اجتماعی طور پر پھانسی دینے کیلیے منصوبہ بندی کی۔انہوں نے

کہا کہ تنازعہ ملک کے کنٹرول اور گورننس میں شرکت پر شروع ہوا۔ عراق نے تنظیم مجاھدین خلق

کے ارکان کی میزبانی اور ان کی مالی اور عسکری مدد کے لیے اشرف کیمپ قائم کیا۔ بین الاقوامی

قوانین کے مطابق ایرانی جیلوں میں قید سیاسی کارکنوں کے خلاف ٹرائل کے دوران انصاف کے ادنی

درجے کے تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔ انہیں جنگی جرائم ، انسانیت کے خلاف جرائم اور

منصفانہ عدالتی ٹرائلز کے دائرہ کار سے باہر ماورائے عدالت قتل کیا۔پراسیکیوٹرنے کہا کہ مجاہدین

خلق کے ارکان اور دیگر مخالفین کو اپنا دفاع کرنے ، وکیل کی خدمات حاصل کرنے یا اپنے خلاف

الزامات کی تصدیق کرنے کا کوئی حق نہیں دیا گیا۔عدالت نے خمینی کے نائب حسین علی منتظری

کے فتوے کے تضاد کو واضح کیا جنہوں نے 1988 میں سزائے موت کمیٹی سے ملاقات کے دوران

پھانسی کو مسترد کیا اور انہیں قاتل اور مجرم قرار دیا۔اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر نے حمید نوری کے

خلاف پولیس ،انٹرنیشنل ٹیررسٹ کرائمز ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرائی گئی شکایت کے بارے میں بات

کی۔ انہوں نے ثبوتوں اور گواہوں کے ساتھ قتل عام اور بڑے پیمانے پر پھانسیوں میں اس کے ملوث

ہونے کی تفصیلات پیش کیں۔جہاں تک منظور شدہ دستاویزات کا تعلق ہے وہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور

انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹوں کے علاوہ درجنوں گواہوں اور ایران

ٹربیونل عدالت کی دستاویزات پر مشتمل ہیں۔

ابراہیم رئیسی بھی نامزد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply