oh my God jtn-online

ائیرہوسٹس کو دوستی کی آڑ میں بلیک میل کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) ائیرہوسٹس دوستی بلیک میل

ائیرہوسٹس دوست سے کسی بات پر تین سال پر محیط تعلقات خراب ہونے پر

نوجوان دوست نے اس کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں اور

بیرون ملک فرار ہو گیا جبکہ متاثرہ ایئر ہوسٹس مہوش ملک انصاف کے لئے

سیشن عدالت پہنچ گئی۔

=-= یہ بھی پڑھیں: ایکسرے کی آڑ میں مریضہ کی برہنہ تصاویر بنالی گئیں

خاتون نے موقف اپنایا ہے کہ ملزم عمر فاروق نے میرا فیس بک اور انسٹاگرام

اکاؤنٹ ہیک کیا اور اس کی قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کر دیں۔ ملزم کے اقدام

سے معاشرے میں میری بدنامی ہوئی۔ ملزم عمر فاروق اور اس کے والد کیخلاف

ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی

(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو سوشل

میڈیا پر وائرل کرنے اور بلیک میل کرکے نقد رقوم ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ

درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا-

=-=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a

متاثرہ خاتون نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دی گئی درخواست میں موقف

اختیار کیا تھا کہ شیراز ایاز خان نامی شخص کئی سال سے اس کی قابل اعتراض

ویڈیو اس کے خاندان کے افراد کو بھجوانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی

دھمکیاں دیکر اسے بلیک میل اور رقوم طلب کرتا ہے جبکہ ملزم نے اسکی ویڈیو

سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی ہیں اور 50 ہزار روپے وصول بھی کر چکا ہے،

سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان لودھانی کی ہدایت پر انسپکٹر اویس

احمد نے شیرزا ایاز خان سکنہ ڈھوک حسو کو منڈی موڑ اڈہ سے گرفتار کر لیا ہے

جبکہ ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ائیرہوسٹس دوستی بلیک میل

Leave a Reply