Aaj ka din jtnonline

آ ج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
آپ کے لئے آج شام تک کئی معاملات کے حوالے سے صورتِ حال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ آپ بس صبر سے کام لیں، اور جو ڈر اندر بیٹھا ہوا تنگ کر رہا ہے، اس کو کوئی خطرہ نہیں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
خانگی معاملات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔ بعض کے تقسیم کے معاملات تنگ کر سکتے ہیں۔ زائچہ ابھی تو خوموشی اخیتار کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ اُمید ہے کہ آپ خود کو ان سے دور رکھیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
ازدواجی معاملات میں کچھ گڑبڑ کا اندیشہ ہے۔ غصہ دل سے نکال دیں گے تو خرابی سے بچ جائیں گے۔ اور آج اولاد کی جس قدر نگرانی کر لیں گے۔ آپ کے لئے اُتنا ہی بہتر رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ وہ ان شاء اللہ اب اس سے نکلنے کا سلسلہ بنتا ہوا دیکھیں گے۔ آج کا دن غیر متوقع صورتِ حال پیدا کر کے خوش کر دے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
صرف آج اور صبر کر لیں۔ کل تک زائچہ مکمل طور پر کھل کر آپ کے حق میں ہو جائے گا۔ پھر آپ خود ہی دیکھیں گے، کہ کس طرح تقدیر آپ پر مہربان ہو رہی ہے، ان شاء اللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
جو لوگ کسی بھی قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ وہ ان شاء اللہ اب بہت جلد اس سے نجات پالیں گے۔ اور جن لوگوں نے نئا کام شروع کرنا ہے۔ وہ ابھی جلد بازی نہ کریں، بہتر وقت کا انتظار کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آج کا دن مبارک ثابت ہوگا۔ روحانی طور پر کوئی مقام بھی اب آپ کے قریب ہے اور نماز کی پابندی کرنے والے رزق حلال کمانے والے آج بڑے فائدے میں ہیں۔ باوضو رہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
اندرونی مخالفت کا سامنا ہے۔ کوئی قریبی ہو سکتا ہے۔ آج کا دن نہایت ہی محتاط طلب ہے۔ ذراسی غلطی مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ اس لئے تمام حالات پر نظر رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
مقدمے بازی انکوائری وغیرہ نجات ملے گی۔ بے گناہ افراد کی رہائی بھی ممکن ہوسکے گی۔ اور بعض افراد کا تبادلہ بھی ہو سکتا ہے۔ آج کا دن آسانیاں ہی دے گا ان شاء اللہ۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
مال خانے کا سلسلہ تو اب بنتا جا رہا ہے۔ اس کو حلال یا حرام رکھنے کی ذمہ داری آپ کی ہے۔ جو لوگ سیدھے راستے پر ہیں۔ ان شاء اللہ اُن کے لئے اب کامیابی ہی کامیابی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
بیرون ملک سے اہم رابطہ ہوگا۔ بعض افراد کا روزگار کے حوالے سے سفر کا پروگرام بھی بن سکتا ہے۔ اور یہ اچھا بھی رہے گا۔ البتہ اولاد کا خانہ کچھ ٹنیشن ضرور دے رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
آج بھی اپنی نظر اُتاریں کافی سخت معلوم ہوتی ہے۔ اور جو افراد نئا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ خاموشی سے کریں۔ بلکے اپنے کام کو حساسدین کی نطروں سے بچا کر رکھیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply