آپ کا یہ ہفتہ کیسا گذ رے گا

آپ کا یہ ہفتہ

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ستاروں کا بادشاہ ان دنوں آپ کے زائچے میں موجود ہے اور مشتری جس بھی

برج میں آتا ہے وہاں عزت، دولت، شہرت جیسے تمام امور میں بہتری لاتا ہے۔ اس

لئے بڑی امید ہے کہ یہ ہفتہ آپ کے لئے بے شمار معاملات میں بہتری کا پیغام لے

کر آ رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ہمارے خیال سے ایک سچی توبہ آپ کو تمام پریشانیوں اور مشکلات سے نکالنے

کا سبب بن سکتی ہے۔ آپ کو بدلے میں تمام قسم کے فضول کام چھوڑنا ہوں گے

اور اپنے معاملات بھی ٹھیک کرنا ہوں گے۔ نوکری کی تلاش ختم ہوگی۔

کاروباری معاملات ٹھیک ہوں گے

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

زحل ابھی آپ کے زائچے میں موجود ہے۔ یہ مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے۔آپ اس

کی نحوست کم کرنے کے لئے 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا عمل جاری

کریں۔ بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ اس وقت توہر طرح کے غیر قانونی کاموں سے دور

رہنے کا مشورہ ہے اور زبان بندی تو بے حد ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

عرصہء دراز کے بعد ستاروں کی چال بدل گئی ہے اور آپ کو پورا پورا فائدہ بھی

دے رہی ہے۔ آپ پچھلے کافی عرصے سے مختلف مشکلات کا شکار چلے آ رہے

تھے۔ اب بحکم اللہ دن بدن ایک ایک مشکل ختم ہونے کی خوشخبری ملے گی اور

آپ کی زندگی میں بھی سکون کا سانس آئے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

وراثتی امور تنگ کر سکتے ہیں۔ حق کی آواز بلند کرنا ضروری ہے۔ چاہے پھر

اس میں آپ کا ذاتی نقصان ہی کیوں نہ ہو، مگر اللہ پاک کے سامنے تو سرخرو ہو

سکیں گے۔ خانگی مسئلے چلتے رہیں گے۔ ان دنوں روزگار پر توجہ دینا بے حد

ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس بار قسمت بڑے خوبصورت انداز میں آپ کا ساتھ دے رہی ہے۔ آپ جس بھی

مسئلے وغیرہ کا شکار تھے۔ اس میں سے چند دنوں میں نکلنے میں کامیاب ہوں

گے اور جو چاہتے ہیں وہ بھی ملنے کی امید نظر آتی ہے۔ جو لوگ سفر کا ارادہ

رکھتے ہیں وہ ابھی ایسا نہ کریں تو بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اولاد کے حوالے سے شاندار دن ہیں اور جو لوگ رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار

تھے۔ وہ بھی اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس ہفتے رکے ہوئے کام

چل پڑیں گے اور ان لوگوں سے بھی فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے، جن کے

بارے میں کبھی سوچا بھی نہ تھا جو لوگ بیمار ہیں صدقہ دیں اور نظر اتاریں اور

جو قانونی معاملات کا شکار ہیں وہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بس اپنی آمدن کے معاملات چیک کریں۔ جہاں بھی رزق میں کوئی ناجائز قسم کا

معاملہ ہو تو اس کو فوری ٹھیک کریں اور پھر سچے دل سے توبہ بھی کریں۔ یہ

ٹھیک ہو گیا تو سمجھ لیں کہ سب کچھ ٹھیک ہو گیا۔ اس ہفتے ملازمت پیشہ افراد

کے تبادلے کا امکان ہے۔ ترقی کے خواہشمند افراد کی ترقی ہوگی اور نوکری کی

تلاش کرنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے۔ پرائز بانڈ کی خریداری کرنا بھی

ایک بہترین عمل ہوگا۔ ان شاء اللہ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات کو جس قدر بھی ممکن ہو، ٹھیک

کریں۔ بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں پر آپ نے غلطیاں کی ہیں۔ جہاں معافی

مانگنی پڑے تو ضرور مانگیں۔ اللہ پاک خوش ہوں گے۔ آپ مشکلات سے نکلنے

میں کامیاب ہو جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

تبدیلی والا ستارہ قمر اور یورنیس آپ کے زائچے میں موجود ہے۔یہ آپ کو ہر

سطح پر تبدیلی دے سکتا ہے۔ ذہنی طور پر خود کو اس کے لئے تیار رکھیں۔

ملازمت پیشہ افراد تو ضرور تبدیل ہوں گے، من پسند جگہ پر بھی جا سکتے ہیں۔

رہائش اور نوکری دونوں کا معاملہ چلے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ نے اس ہفتے ایک امتحان سے گزرنا ہے۔ وہ ہے حق کی بات کہنی اور حق کا

مکمل ساتھ دینا۔ چاہے اس سلسلے میں آپ کو کتنی ہی دشواریوں کا سامنا کیوں نہ

کرنا پڑے۔ جو لوگ ایسا کریں گے تو وہ چند دنوں میں کسی بڑے مقام کو بھی

حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

تبدیلی کا عمل ہر سطح پر جاری ہے اور قدرتی طور پر ہو تو بہتر رہے گا۔ اس کو

روکنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ ورنہ بات ہاتھوں سے نکل جائے گی جو لوگ

مالی طور پر کمزور ہیں وہ صرف بعد نماز مغرب سورئہ واقعہ پڑھنا شروع کر

دیں۔ دنوں میں حالات بدل جائیں گے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آپ کا یہ ہفتہ

Leave a Reply

%d bloggers like this: