Aaj ka din jtnonline

آپ کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
زحل کی نحوست کے اثرات سے آپ کے ہر کام میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ گھر سے نکلتے ہوئے سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھ لیا کریں، تاکہ کسی قسم کی رجعت سے محفوظ رہیں۔ سخت کام میں ہاتھ مت ڈالیں، طے شدہ رشتہ ٹوٹنے کا امکان ہے۔ رشتے داروں سے ناراضگی بڑھ سکتی ہے، خاموشی ہی ہر کام کا بہترین حل ہے۔ صدقے کا عمل راشن کی صورت میں جاری رکھیں گے تو بہتر رہے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ذہن پر عجیب سا بوجھ رہے گا،ایسا محسوس ہو گا جیسے کچھ ہونے والا ہے، دل میں بُرے خیال کا غلبہ بھی رہے گا، ایسے میں گوشت کا صدقہ دیں اور درود پاک کا درد بھی جاری رکھیں۔ بحکم اللہ جتنی بھی پریشانیاں اور رکاوٹیں ہیں، ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر ہاتھوں میں پھونک مار کر پورے جسم پر پھیر لیں، اس سے فائدہ ہو گا اور بندش کا خاتمہ بھی ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مستقل مزاجی اپنائیں، ورنہ حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ مشتری آپ کے زائچے میں موجود ہے، جو عزت،دولت اور شہرت کے حصول میں کامیابی دلاتا ہے، مناسب پلاننگ کرکے اس سے فائدہ اٹھائیں۔ بیمار افراد شفاء حاصل کر سکیں گے ، گھر میں نحوست نے جو ڈیرے ڈالیں ہوئے تھے، وہ بھی بحکم اللہ ختم ہوگی۔ کسی بزرگ کی رہنمائی بھی حاصل ہوگی۔ باوضو رہنے کی کوشش کریں، فائدہ ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ستارہ اچھی پوزیشن پر آ گیا ہے، حالات میں فوری طور پر اچھی تبدیلی آئے گی۔ پیسے وغیرہ کی جو کمی محسوس کی جا رہی ہے، وہ بھی دور ہو گی۔ نوکری کے سلسلے میں پریشانی یا گڑبڑ ہے تو بحکم اللہ وہ بھی ختم ہو گی، بہترین تبدیلی والا ستارہ آپ کی زندگی میں لاحق پریشانی کو ختم کرنے میں مددگار ہو گا۔ آپ اب مناسب حکمتِ عملی بنا لیں، مستقبل میں اس کی بہت ضرورت پڑے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی ایسے چکر میں مت پڑیں، جس کے بارے میں آپ کو علم نہیں، دوسروں کی باتوں میں آکر اپنے لئے مشکل پیدا کر لیں گے۔ بڑی مشکل سے حالات بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں، ذرا سی لاپرواہی، معاملات کو خراب کر سکتی ہے۔ نوکری پیشہ افراد خاص طور پر محتاط رہیں، جن لوگوں کی منگنی وغیرہ ہوئی ہے، ان کے اختلافات دکھائی دیتے ہیں،رشتہ ٹوٹنے کے امکانات بھی ہیں، محتاط رہیں اور زبان قابو میں رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
عرصہء دراز کے بعد ستارے نے اچھی پوزیشن لی ہے، آنے والے دن قسمت بدل کر رکھ سکتے ہیں، اگر نیت درست رہی تو انجان لوگوں سے فائدہ ملے گا۔ پیسے والا ستارہ عطارد آپ کے لئے خوشخبری لا رہا ہے۔ گھر میں نحوست ،جادو ٹونہ وغیرہ کے جو اثرات ہیں،ان شاء اللہ ان کی شدت میں بھی کم آنا شروع ہو جائے گی، بس صدقات کا عمل جاری رکھیں اور سورئہ بقرہ روزانہ پڑھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کے حوالے سے بہتری ہو گی، پیسے کی جو کمی محسوس کی جا رہی تھی، وہ بحکم اللہ دور ہو گی، بے روزگار افراد کو رزق کے حصول کے مواقع ملیں گے جو بندش محسوس کی جا رہی تھی، اس کا خاتمہ بھی کافی حد تک ہو جائے گا۔ زبان کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کریں، یہی آپ کی سلامتی کی علامت ہے۔ غصے میں کوئی غلط قدم نہ اٹھائیں اور راز کی بات افشاں مت ہونے دیں،وارننگ ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات میں اچانک بہتری آئے گی، بیمار افراد شفاء حاصل کر سکیں گے، سفر کے حوالے سے خوشخبری ملے گی، اگر آپ کا نام (ن) سے شروع ہوتا ہے تو اس میں تبدیلی ضروری ہے۔ ساری بندش اور رکاوٹیں اسی وجہ سے ہیں،جو لوگ سرکاری ملازمت کرتے ہیں، انہیں ان کی منشاء کے مطابق تبدیلی ملے گی، من پسند جگہ تبادلے کا امکان روشن دکھائی دیتا ہے، خواہش مند افراد کا رشتہ بھی طے ہو سکے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے مزاج کو ایک طرف رکھیں، اگر ہر کام دل کی خواہش کے مطابق ہو تو پھر بدنامی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ عشق و محبت کا بھوت دماغ سے اتار دیں، جولوگ پیسہ کمانے کے لئے شارٹ کٹ راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، وہ پیچھے ہو جائیں، قانون والا خانہ کھلا ہے، آپ کی کامیابی کے پیچھے سب سے بڑی رکاوٹ یہ قانون ہی بن سکتا ہے۔حالات بہت نازک ہیں، صدقہ ضرور دیں، ورنہ یہ دن آزمائش بن سکتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
سختی کے دن ختم ہو رہے ہیں، تھوڑا سا صبر اور کر لیں،آپ نے مشکل وقت گزار لیا ہے، بحکم اللہ اس کا نہ صرف ازالہ ہو گا، بلکہ انعام بھی ضرور ملے گا، بس صدقہ دیتے رہیں۔ وقفے وقفے سے ٹیسٹ وغیرہ ضرور کروائیں، تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ ویسے خون بہا کی صورت میں صدقہ دینا بھی اچھا عمل ہو گا، اس سے آپ تمام بندشوں سے بھی دور ہی رہیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ستارہ اچھے مقام سے گزر رہا ہے جو آپ کی زندگی کو بدل کر رکھ سکتا ہے، اس سے جتنا فائدہ اٹھا سکتے ہیں،اٹھا لیں۔ آپ قدم اٹھائیں گے تو حالات بھی خود بخود آپ کے حق میں ہوتے چلے جائیں گے۔ خواتین کے لئے آنے والے دن اچھے ہیں جو سروس کرنا چاہتی ہیں، ان کو آسانی سے نوکری مل جائے گی۔ کاروبار
کرنے کے خواہشمند بھی اپنا نیا کام شروع کر سکتے ہیں، بہتر رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کسی نے جکڑنے کی کوشش کی ہو، گھر سے نکلتے ہوئے چاروں قل پڑھ کر اپنے اردگرد ایک حصار بنا لیا کریں، تاکہ اس رجعت سے محفوظ رہا جا سکے۔ نوکری وغیرہ کے معاملے میں رکاوٹ دکھائی دے رہی ہے،اس طرف بھی توجہ دیں… اپنا کام خود اپنے ہاتھوں سے کریں، کسی پر بھروسہ مت کریں اور قرض وغیرہ لینے سے بھی گریز کریں، ہو سکے تو اپنی نظر اتاریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply