kundali jtnonline

آپکے ستاروں کا احوال جتن کنڈلی کی زبانی، دفع بلیات و ردِ مشکلات کا وظیفہ

Spread the love

آپکے ستاروں کا احوال

=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ القدر ( انا انزلنا ) کا ورد کریں، جتنا ہو سکے استغفار پڑھیں، جمیع مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، ضرورتمندوں کا روزہ افطار کرائیں، یا حسب توفیق رقم دے دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

آپ پچھلے کافی دنوں سے بہت سی مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں اور جس

بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، ماسوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا، مگر بحکم

اللہ اب صورتحال جلد آپ کے حق میں بدلنے والی ہے، بالکل بے فکر ہو جائیں۔

مالی معاملات سے لے کر صحت تک کے تمام امور میں انشاء اللہ بہتری آنے کی

امید ہے اور جو رکاوٹیں تھیں، وہ بھی اب جلد ختم ہونے والی ہیں۔

=—–= بُرج ثور =—–=

آپ جس مسئلے کا شکار ہیں، اس میں سے نکلنے کیلئے اب دعا کی اشد ضرورت

ہے، جس طرح ماضی میں غیبی انداز سے آپ کی مدد ہوتی رہی ہے، اب بھی

انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔ بس نیت صاف ہونی چاہیے۔ اپنے اندر سے ہر قسم کے لالچ

کو نکال دیں اور سیدھے راستے پر آ جائیں، توبہ بھی کریں اور حقوق العباد کے

حوالے سے جو غلطیاں ہوئی ہیں، ان کی فوری اصلاح کریں۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

خانگی امور بے حد خراب ہو رہے ہیں اور آپ کی مسلسل غلطیاں معاملات کو

مزید ہوا دے رہی ہیں، بڑی حکمت عملی سے چلنا ہوگا، غصہ کم کرنا ہو گا اور

جہاں ضرورت ہو وہاں معافی مانگنے سے بھی صورتحال سنبھل جائے تو کوئی

فرق نہیں پڑتا۔ ان دنوں مالی معاملات میں بھی پریشانی ہے اور مزید 14 یوم تک

صورتحال ایسی ہی رہ سکتی ہے۔ آپ نے یہ وقت انتہائی صبر سے نکالنا ہے۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ نے بڑا ہی سخت وقت گزارہ ہے اور موج بھی بہت کی ہے۔ اب صورتحال پھر

کمزور ہو رہی ہے تو کیوں پریشان ہیں، انشاءاللہ یہ دن بھی نکل جائیں گے، بس

تھوڑا سا صبر کرنا ہو گا۔ جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر سخت پریشانی

محسوس کر رہے ہیں، اب ان کو روزانہ کے حساب سے اچھے کی خبریں آنے

سے خود بخود انداز ہونا شروع ہو جائے گا، بس شاٹ کٹ راستہ اختیار نہ کریں۔

=—–= بُرج اسد =—–=

وہ کام جو رکاوٹوں کے شکار ہیں، وہ دو تین دن کے بعد انشاءاللہ بہتری کی جانب

آنا شروع ہو سکتے ہیں، فکر مند نہ ہوں، اب حالات بدلیں گے، آپ نے جو صبر

کیا، اس کا پھل بھی تو ملنا ہے اور اس ہفتے کئی ایسے سلسلے شروع ہو سکتے

ہیں جو ماضی میں صرف خواب ہی تھے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے

ممکن ہے، مگر میرا اللہ بڑا زبردست اور مہربان ہے، جو چاہے کر سکتا ہے۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

لالچی افراد کیلئے ابھی کچھ نہیں، البتہ جو معاملات کو ٹھیک رکھ کر نیت صاف

رکھ کر چلیں گے، وہ ضرور اپنے مسائل پر بحکم اللہ قابو پانے میں کامیاب رہیں

گے اور غیر متوقع سلسلے ضرورتوں کو پورا کرتے رہیں گے، بس خود کو تنہا

مت سمجھیں، اللہ پاک کا ساتھ ہونا چاہیے، وہ آپ کیساتھ ہے تو پھر فکر کیسی؟

ویسے بھی اب جو قدم اٹھانا ہے وہ اکیلے اٹھانا ہے، مکمل توکل کیساتھ ۔

=—–= بُرج میزان =—–=

صحت کا صدقہ حسب توفیق دیتے رہیں۔ اسی میں آپ کی بچت ہے اور جو لوگ

کسی پریشانی میں مبتلا ہیں، ان کو توبہ کا مشورہ ہے، وہ بھی پکی والی، کیونکہ

عارضی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ہر اس کام سے دور رہیں، جو آپ کو معلوم ہے کہ

ناجائز ہے۔ اولاد کے معاملات بھی اچھی طرح چیک کریں، ان کے بارے میں

فیصلہ کرتے ہوئے سوبار سوچیں۔ اب غلطی کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے، جلد

بازی بھی ہرگز نہیں کرنی۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

آپ کی سوچ کے مطابق ایک اہم کام ہونے کی امید ہے، خاص طور پر مالی

معاملات میں بڑی شاندار اور غیر متوقع بہتری آ سکتی ہے۔ اللہ پاک نے چاہا تو

برسوں کے بعد آپ کی زندگی میں بڑی اہم اور اچھی تبدیلیوں کا عمل شروع ہو

سکتا ہے اور آپ کو وہ مقام مل سکتا ہے، جس کے پیچھے آپ شائد برسوں سے

بھاگ رہے تھے، لیکن یہ کام آہستہ آہستہ ہی ہونا ممکن ہے۔

=—–= بُرج قوس =—–=

کچھ معاملات اتنے خراب چلے آ رہے ہیں، جن کی وجہ سے سخت ڈپریشن کا

شکار معلوم ہوتے ہیں، روزگار کا بھی کوئی خاص سلسلہ نہیں بن رہا تھا، لیکن

میرے اللہ کے حکم سے اس وقت صورتحال تبدیل ہونے کے بالکل قریب معلوم

ہوتی ہے، جس سے زندگی میں بڑی غیر متوقع اور اچھی خبریں موصول ہونا

شروع ہو جائیں گی اور یہ عمل کسی وقت بھی انشاءاللہ شروع ہو سکتا ہے۔

=—–= بُرج جدی =—–=

آپ جس بات کو لےکر پریشان ہیں، امید تو ہے کہ اگلے دو یوم میں اس کا حل نکل

آئے گا اور جس طرف سے پیسوں کی امید لگا رکھی تھی، وہ بھی اب پوری ہوتی

دکھائی دے رہی ہے، جو لوگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، وہ ابھی انتظار

کر لیں، اس وقت ایسا کرنا شائد مناسب نہیں ہے، اس وقت تو مالی حوالے سے اقدام

کرنا بہتر رہے گا۔ نیت صاف رکھیں، اللہ پاک ضرور برکتیں عطا فرمائیں گے۔

=—–= بُرج دلو =—–=

آپ کی گھریلوزندگی میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان پیدا ہو رہا ہے اور یہ سلسلہ

انشاء اللہ جلد شروع ہونے والا ہے۔ امید ہے کہ اب کافی کچھ بدلے گا اور آپ کے

حق میں ہوگا۔ آپ کے اندر بھی اب بہت کچھ بدل رہا ہے، اگر یہ مستقل ہوا تواس کا

بڑا فائدہ ہوگا۔ آپ کو اب اپنے روزگار کے حوالے سے بھی اللہ کا نام لے کر

مناسب پلاننگ کر لینی چاہیے جو نقصانات ہوئے ہیں، ان کا ازالہ ہو گا۔

=—–= بُرج حوت =—–=

آپ کسی بھی بندش وغیرہ میں مبتلا نہیں ہیں، یہ سب آپ کا وہم ہے، البتہ ستاروں

کی چال ان دنوں اپنا مقام بدل رہی ہے، تب ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہر چیز

بلاک ہو کررہ گئی ہو، جب یہ عمل مکمل طورپر ختم ہو جائے گا، تو آپ ایسی

صورتحال سے نکل آئیں گے۔ اس ہفتے ضرورتیں بحکم اللہ پوری ہو سکتی ہیں اور

پیسے کا سلسلہ بھی بن جانے کی پوری امید دکھائی دیتی ہے۔

آپکے ستاروں کا احوال ، آپکے ستاروں کا احوال

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply