مئی23 تا مئی29 تک آپکے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

آپکے آئندہ 7 روز جتن کُنڈلی کی نظر میں اور مشکلات سے بچاؤ کا وظیفہ

Spread the love

آپکے آئندہ 7 روز

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار آیت تطہیر( انما یُرد اللہُ ) کی کا ورد کریں، اپنے

مرحومین اور دیگر مومنین و مسلمان جو انتقال کر چکے ہیں ان کے ایصال ثواب

کیلئے فاتحہ خوانی کریں، حسب توفیق صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

یہ ہفتہ دماغ میں بوجھل پن کی صورت دکھا رہا ہے۔ کوئی بات ضرور ہے جو اندر

ہی اندر آپ کو تنگ کر رہی ہے۔ اس لئے کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کریں اور

تمام فضول کاموں کو چھوڑ دیں۔ دل کو قابو میں رکھیں اور غصے سے پرہیز

کریں۔ اندرون خانہ جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ جن کے لئے قربانیاں دی ہیں،اب وہی

دشمنی پر اتر آئے ہیں۔ آپ خود کو سپرد اللہ کر دیں، صدقہ لازمی دیں۔

=—–= بُرج ثور =—–=

آپ کے لئے یہ ہفتہ بے حد اچھا رہے گا۔ آپ کو جن جن امور میں پریشانیاں مل

رہی تھیں۔ ان سے نجات ملے گی اور روزگار کا بھی اللہ نے چاہا تو کوئی اچھا

سلسلہ بن جائے گا۔ یہ ہفتہ سرکاری ملازمین کو تبادلے،وہ بھی من پسند جگہ پر

ہونے کی خوشخبری دے گا اور ترقی کے امکانات بھی موجود ہیں۔ بعض افراد کو

غیر متوقع انداز سے پیسہ ملے گا جو کہ ضرورت سے بڑھ کر ہوگا۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

آپ کثرت سے اللہ کا ذکر ضرور کرتے رہا کریں۔ آپ اللہ کو یاد کریں۔ اللہ آپ کو یاد

کرتا رہے گا۔ ان دنوں روحانی قوت بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کو اگر

قسمت موقع دے رہی ہے تو پھر توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں۔ ان

شاءاللہ جتنے بھی بُرے دن ہیں،ان کی یاد بھی بھول جائے گی۔ اس وقت مشتری اور

شمس کا ملاپ ہونے جا رہا ہے جو مستقبل میں عزت،دولت اور شہرت سے

نوازے گا۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ دنیاوی معاملات میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں اگر دینی معاملات میں بھی

رکھتے تو نہ جانے کون سی منزل کو پا لیتے، ان دنوں صرف روحانی طور پر

کمزور ہونے کی وجہ سے ایک بڑی منزل کا حصول ہاتھوں سے نکل گیا ہے۔

نماز پر توجہ دیں۔ دل کے معاملات قابو میں رکھیں۔ موبائل کا استعمال ضرورت

کے تحت کریں اور دوسروں کے راز کسی پر بھی ظاہر نہ کریں۔

=—–= بُرج اسد =—–=

جو لوگ کسی بھی بات کے حوالے سے پریشان ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو ان کی

ہر مشکل حل ہو جائے گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہے اب اس کا

حصول بھی ممکن ہوگا۔ یہ ہفتہ آپ کو کسی راز کے افشاں ہونے کی بھی اطلاع

دے گا، جس کی وجہ سے دوسروں سے اعتبار کم ہو سکتا ہے۔ صحت کا خانہ بے

حد کمزور ہے۔ آپ روزانہ کے حساب سے صدقہ بھی حسب توفیق دیں۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

آپ آنکھیں بند کرکے کیوں بیٹھے ہیں۔ حالات جیسے بھی ہیں۔ ان کو دیکھنا تو ہے۔

اور اللہ کا نام لے کر مقابلہ بھی کرنا ہے۔ نیت صاف رکھ کر چلیں گے تو بہت کچھ

بہتری میں آجائے گا اور اگر شرارتی ذہن کے ساتھ چلے تو حالات مختلف ہوں

گے۔ اس ہفتے وہ کام بھی ہو سکتا ہے جس کے پیچھے برسوں سے لگے ہوئے

ہیں۔ اور ایک بند دروازہ بھی کھلنے کی نوید مل سکتی ہے۔

=—–= بُرج میزان =—–=

صحت صحت اور صحت بار بار اس پر توجہ دینے کا مشورہ ہے اور کسی انجانی

سی مشکل نے مکمل طور پر مفلوج بھی کرکے رکھ دیا ہے۔ آپ عصر اور مغرب

کے درمیان چند دن مکمل خاموشی سے گزاریں اور بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر

دروازے کے اوپر اس جگہ لگائیں جس جگہ باہر سے لوگ اندر داخل ہوتے ہیں۔

اس وقت یہ عمل مناسب ہے۔ اور کثریت سے تیسرے کلمے کا ورد بھی لازمی

کریں۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

کوئی نہ کوئی وار آپ پر ہوا تو ہے جس کی وجہ آپ مشکلات سے نکل ہی نہیں پا

رہے۔ اس لئے سورة حشر کی آخری تین آیات کو صبح و شام پڑھنے اور اپنے اوپر

دم کرنے کا مشورہ ہے۔ بعد مغرب گھر سے بھی چند یوم نہ نکلیں۔ اس وقت گھر

کو بھی محفوظ بنانا ہے۔ اس لئے سورة بقرہ¿ کی تلاوت اونچی آواز میں روزانہ

لگائیں۔ یہ عمل کم سے کم 41یوم کریں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

=—–= بُرج قوس =—–=

کاروبار وسعت اختیار کرے گا۔ سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا۔ جو لوگ خود

کو کسی بندش کا شکار محسوس کر رہے تھے۔ وہ اس سے نجات پا لیں گے۔ دشمن

و مخالفین ان شاءاللہ خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ یہ ہفتہ اولاد کے حوالے سے

لاحق ٹینشن کو بھی خوشی میں بدل دے گا اور جن افراد کو بیرون ملک سفر کرنا

ہے، ابھی وہ انتظار کریں، مزید چند روز درکار ہے جانے میں۔

=—–= بُرج جدی =—–=

یہ ہفتہ کافی دنوں کے بعد آپ کے لئے خوشیوں کا پیغام لے کر آیا ہے۔ اللہ پاک کا

نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی ملنے کی امید ہے اور

بلاک رقم کی واپسی، من پسند جگہ رشتے کی بات بھی ہو سکتی ہے۔صحت کا

خانہ اب بہتری ظاہر کر رہا ہے۔ روزگار بھی اب بحکم اللہ شاندار ہونے جا رہا ہے

اور آپ کی بڑی مشکل بھی حل ہو جائے گی۔

=—–= بُرج دلو =—–=

آج سے ہی عطارد زائچے میں داخل ہو جائے گا، جس سے مالی معاملات میں ان

شاءاللہ حیران کن بہتری آ جائے گی جو لوگ بھی قرض وغیرہ میں مبتلا تھے، وہ

نجات پا لیں گے، جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے، وہ اب کر سکتے ہیں اور

اگر شادی وغیرہ کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ بھی حل ہو جائے گا۔ بعض

افراد کے من کی مراد بھی پوری ہونے جا رہی ہے، وہ بھی جلد۔

=—–= بُرج حوت =—–=

آپ کو یہ دن بڑی مشکل سے ملے ہیں۔ ان کی قدر کریں۔ آپ عرصہ¿ دراز سے

بندش و جکڑن کی وجہ سے پریشانیوں میں گھرے ہوئے تھے۔ دعا قبول ہو گئی

ہے۔ اب روزانہ کے حساب سے بہتری کی جانب جائیں گے اور ساتھ ساتھ مالی

فائدہ بھی اٹھائیں گے۔ کاروباری حالات بہتر ہو سکیں گے۔ بیماری سے نجات ملے

گی۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا اور آپ کو اب پرائز بانڈ کی خریداری بھی کرنی

چاہیے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آپکے آئندہ 7 روز ، آپکے آئندہ 7 روز

Leave a Reply