جتن کُنڈلی کی نظر میں آپکے آئندہ 7 روز اور خصوصی وظیفہ

آپکے آئندہ 7 روز کی جتن کُنڈلی اور کرشماتی خصوصی وظیفہ

Spread the love

آپکے آئندہ 7 روز

=—= ہفتہ وار خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سورة قلم کی آخری دو آیات کو روزانہ صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اور دو بھوکوں کو دو تین یوم تک کھانا کھلا دیں، جملہ مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—-= بُرج حمل =—-=

کچھ ایسے کام ہو جائیں گے جن کو کرنے کو دل بھی نہیں کرتا تھا، مگر پھر ان

کو کرنے سے دل و دماغ سے ایک بوجھ بھی اُتر جائیگا اور ذہنی سکون بھی

حاصل ہو گا۔ اپنوں کے درمیان اب کچھ جدائی بھی دکھائی دیتی ہے۔ آپ شاید

اپنے حق سے دستبردار ہو جائیں۔ مگر اس کا جو صلہ مل سکتا ہے، اس کے

بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے یہ ہفتہ اور بھی کئی حوالوں سے شاندار ہو سکتا

ہے۔

=—-= بُرج ثور =—-=

آپ جس بھی مسئلے کے حوالے سے کافی عرصے سے پریشان چلے آ رہے

تھے، اس سے انشاء اللہ اب نجات ملے گی۔ اب نیا کام ایک نئے انداز سے شروع

بھی ہو سکتا ہے، روز گار کے حوالے سے خاص طور پر ایک نیا سلسلہ بن

جانے کی امید ہے۔ جو لوگ خود کو کسی بندش و اثرات کا شکار محسوس کر

رہے تھے۔ وہ اب اس سے بالکل آزاد ہیں، دشمنی کرنے والے خود بخود بھاگ

جائیں گے۔

=—-= بُرج جوزہ =—-=

حالات بدلنے میں زیادہ دیر نہیں لگتی، اگر اچھا وقت نہیں رہا تو پھر یہ بھی گزر

جائے گا۔ جو لوگ کافی طویل عرصے سے پریشان چلے آ رہے تھے ، وہ اب

سکون حاصل کر لیں گے۔ بس کسی کی باتوں کو ضرورت سے زیادہ مت سوچیں

اللہ پاک نے چاہا تو کچھ خطرہ نہیں ہے، آپ کی زندگی اب تبدیلی کی زد میں ہے

اور امید ہے کہ تبدیلی آپ کے لئے آگے چل کر بڑی شاندار رہے گی۔

=—-= بُرج سرطان =—-=

حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں

اور جہاں غلطی ہوئی ہے اس کی فوراً اصلاح کر لیں۔ ماضی میں ایسا ہوتا

دکھائی دیتا ہے۔ سچی توبہ سارے گناہ دھو دے گی اور جن سے معافی نہیں

مانگ سکتے ان کے حق میں دعا کر دیں، پھر دیکھیں اسی ہفتے سے تمام حالات

کس طرح آپ کے حق میں ہوتے ہیں اور پریشانیاں کیسے بھاگتی ہیں۔

=—-= بُرج اسد =—-=

نامعلوم سی بندش جیسی صورت حال کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے مختلف

کاموں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں، اس لئے آپ سورة قلم کی آخری دو آیات کو

روزانہ صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اور دو بھوکوں کو دو تین یوم تک

کھانا کھلا دیں۔ یہ عمل آپ کو انشاء اللہ ہر طرح کی بندش سے آزاد کر دے گا اور

تمام بگڑے کام بھی ٹھیک ہو جائیں گے، اس ہفتے بڑی خوشخبری بھی ہے۔

=—-= بُرج سنبلہ =—-=

آپ اگر خود ٹھیک چل رہے ہیں اس کے باوجود لوگ آپ کو غلط کہہ رہے ہیں تو

سمجھ لیں کہ اللہ پاک آپ کو کوئی بڑا مقام عطا کرنے والے ہیں، اس لئے لوگوں

کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنا قبلہ درست رکھ کر چلتے جائیں۔ نوکری میں

بہتری کا امکان ہے۔ ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہو گا اور سفر کا

ایک نیا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔ کسی اہم جگہ سے کام کی آفر بھی ہو گی۔

=—-= بُرج میزان =—-=

صحت کے حوالے سے اچھی طرح غور کریں۔ اس کو معمولی سمجھ کر نظر

انداز نہ کریں اور چہل قدمی بھی روزانہ ضرور کیا کریں۔ کسی بھی قسم کی

بندش وغیرہ نہیں ہے۔ صرف آپ کی لاپروائی ہے جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں

دیتی۔ جو لوگ بیروزگار ہیں، ان کے لئے خوشی کی خبر ہے اور مالی معاملات

میں خاطر خواہ بہتری بھی آئے گی، آپ کی ایک پرانی خواہش بھی اب پوری

ہونے جا رہی ہے۔

=—-= بُرج عقرب =—-=

آپ ان دنوں شاید غلط راستے پر ہیں اور کچھ لوگ تو آگ سے کھیل رہے ہیں،

باز آ جائیں اور سچی توبہ کر کے سیدھا راستہ اختیار کر لیں اور دل کے

معاملات، عشق و محبت اس میں آپ کے لئے کچھ نہیں ہے۔ یہ سب آپ کو خراب

کر رہے ہیں اگر قدم اٹھانا ہے تو آپ صرف روز گار کی طرف اٹھائیں اور اس

میں اب ایک اچھی اور نئی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

=—-= بُرج قوس =—-=

جو لوگ عرصہ دراز سے کسی خاص مقصد کی تلاش میں تھے وہ انشاء اللہ اب

بہت جلد اپنی منزل کو پا لیں گے اس وقت ستاروں کی تمام چالیں آپ کے حق میں

ہیں، اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں، کیونکہ ایسے مواقع بار بار نہیں آتے۔ ان دنوں

آپ کو مالی طور پر اچھا سلسلہ بننے کی توقع بھی ہے، اور جن لوگوں کے

رشتے وغیرہ عرصہ ہوا طے نہیں ہو رہے تھے، ان کے لئے خوشخبری ہے۔

=—-= بُرج جدی =—-=

جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بڑی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں اور اس سے

نکلنے کا ان کو کوئی راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا، وہ اب انشاء اللہ اس میں

سے ایسے نکلیں گے جیسے مکھن میں سے بال، پھر روزانہ کی بنیاد پر سارے

مسئلے بھی حل ہوتے چلے جائیں گے۔ آپ باوضو رہا کریں اور نماز کی پابندی

کے ساتھ ” یا کریمُ، یا سلام ، یااللہُ ،یامومنُ “ دن میں 500 بار لازمی پڑھیں، پھر

اس کے کرشمے دیکھیں۔

=—-= بُرج دلو =—-=

رشتے دار دوست یہ سب مطلب کے رشتے بن گے ہیں، اور آپ ان کی باتوں میں

آ جاتے ہیں جو کہ بعد میں نقصان کا موجب بنتا ہے۔ حالات اس وقت ایسے نہیں

کہ آپ کوئی نقصان برداشت کر سکیں۔ اپنے حق کے لئے تھوڑا سا سخت رویہ

رکھنا پڑے گا ورنہ آپ کو بے وقوف بنا کر اس سے محروم بھی کیا جا سکتا

ہے، اس وقت گھر میں جاری ٹینشن ایک خبر سے ہی ختم ہو جائے گی۔

=—-= بُرج حوت =—-=

آپ کے لئے اس ہفتے میرے اللہ نے چاہا تو بڑی اچھی خوشی کی خبر ہے جس

سے مالی معاملات خاص طور پر ٹھیک ہو سکیں گے، اور مستقبل کے حوالے

سے بھی بہتری محسوس ہو گی۔ بس آپ کے دل کے معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔ آپ

کو انہیں قابو میں رکھنا ہو گا۔ جو آپ چاہتے ہیں وہ نہیں ہو گا بلکہ بدنامی مل

سکتی ہے۔ اس وقت تو کمانے کے دن ہیں۔

آپکے آئندہ 7 روز ، آپکے آئندہ 7 روز ، آپکے آئندہ 7 روز

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply