جتن کُنڈلی کی نظر میں آپکے آئندہ 7 روز اور خصوصی وظیفہ

آپکا یہ ہفتہ کیسا؟ جانیئے جتن کُنڈلی کیساتھ اور ردِ مشکلات خصوصی وظیفہ

Spread the love

آپکا یہ ہفتہ کیسا؟

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ ق کی پہلی پانچ آیات کریمہ کا ورد کریں،

حسبِ توفیق صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

کام بنتے بنتے اچانک رک جاتا ہے، حالانکہ ستارہ مکمل پاور کے ساتھ کام کر رہا

ہے، ماسوائے صحت کے امور کے سب ٹھیک ہے، اگر اس کے باوجود آپ ریلیف

حاصل نہیں کر پا رہے تو سمجھ لیں کہ ضرور کسی خفیہ دشمن کی شرارت ہے،

جس نے جان بوجھ کر آپ کو پابند کر دیا ہے۔ فوری طور پر صدقہ دیں اور مقامی

قبرستان میں چاول اور مونگ کی دال مکس کرکے اس کا چھڑکاﺅ کریں، اس ہفتے

کسی بڑے کام کا رسک مت لیں۔

=—–= بُرج ثور =—–=

صحت کے امور پچھلے کئی دنوں سے کمزور ہیں، آپ اس کا روحانی حل ہی

تلاش کریں اور اگر دوائی وغیرہ کا استعمال کرنا ہے تو حکمت وغیرہ کا استعمال

کر سکتے ہیں۔ دوسرا اس بات کا اشارہ بھی مل رہا ہے کہ آپ کو نظر لگ گئی

ہے۔ لہٰذا کثرت سے توبہ استغفار کریں اور نماز کی پابندی کریں۔ اس ہفتے کوشش

کریں کہ دوسروں کے کام میں ٹانگ نہ اڑائیں۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

راستے پھر چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں، آپ نے بہت وقت ضائع کیا ہے، اب سمجھ

لیں کہ تھوڑے وقت میں بڑا سکور کرنا ہے، اسلئے اپنی تمام فضول مصروفیات

ترک کر کے اپنے کام پر توجہ دیں۔ مال کا خانہ ابھی کھلا ہے، تھوڑا سا حکمت

عملی سے کام لیکر آپ بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ دوسروں

سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنی سطح سے تھوڑا نیچے آنے کی ضرورت ہے۔ ایک

شخص آپ کی مدد کے لئے تیار بھی ہو جائے گا، مگر یاد رہے کہ دل کی بات

کسی کے سامنے ظاہر نہیں کرنی۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

جو آپ کو دکھایا جا رہا ہے، ویسا نہیں ہے، حالات اصل میں کچھ اور ہی ہیں۔ آپ

کو اپنی پوزیشن سے ہٹانے کے لئے ایسے طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں، جو

دیکھ کر آپ دلبرداشتہ ہو جائیں، حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، بس اصل حقائق

جان کر ہی قدم اٹھائیں، کچھ ایسے سلسلے بنتے دکھائی دے رہے ہیں، جن کی مدد

سے مالی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے، کسی جانب سے غیبی امداد بھی ملے

گی، اگر آپ اپنی موجودہ جگہ تبدیل کرنے کے خواہشمند ہیں تو وقت مناسب ہے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

عشق و محبت جیسی باتوں سے دور رہیں، اپنے کام پر توجہ دیں، اس وقت آپ کے

کانوں میں جو بات ڈالی جا رہی ہے اس کی تحقیقات خود کریں۔ جائیداد کی خرید و

فروخت کے لئے وقت مناسب نہیں ہے، کچھ انتظار کرنا بہتر رہے گا، ابھی رقم کا

فالتو استعمال کہیں بھی بہتر نہیں ہے۔ دوسروں پر اعتبار کرنا اس وقت آپ کی

مجبوری ہے، مگر اپنی زبان کا استعمال تو آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ ناراض

لوگوں کے بارے میں بھی اپنی رائے کا استعمال ٹھیک نہیں ہے۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

زحل آپ کی ذاتی زندگی پر بے حد اثر انداز ہے۔ زحل کی رجعت سے بچنے کا

ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ حسب توفیق پانی کے جانوروں کو خوراک ڈالیں۔ اس

کے علاوہ کسی اور عمل کی ضرورت نہیں ہے۔ حالات قانون کے معاملات میں

بہتری ظاہر کر رہے ہیں۔ بعض افراد کو اڑھائی سال کے بعد تیسری تبدیلی

دیکھنے کو ملے گی اور وہ اپنی نوکری یا رہائش وغیرہ کی تبدیلی کو بھی حاصل

کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ بیگناہ افراد کو رہائی ملے گی۔

=—–= بُرج میزان =—–=

ٹرانسفر کا امکان واضح طور پر امکانات ہیں۔ ایک پیشکش ملنے کا بھی امکان

ہے اور کہیں سے رقم بھی ہاتھ لگنے کی توقع ہے، چاہے وہ جائز ہو یا ناجائز،

قریبی دوست سے مدد ملے گی۔ سفر کی راہیں بھی کھل گئی ہیں، خوشخبریاں ملیں

گی، اولاد کا سکھ حاصل ہو گا، بیماری سے نجات ملے گی، خواہشمند افراد کے

رشتے کی بات چلے گی، جو لوگ نئے کام کی ابتدا کرنا چاہتے ہیں، وہ اللہ پر

بھروسہ کر کے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اس وقت سٹاک مارکیٹ میں خریداری بھی کچھ

نہ کچھ دے جائے گی۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

اس وقت آپ کا مزاج بہت آتشیں اور تند و تیز ہے۔ ڈر ہے کہ جھگڑے کی ابتدا

گھر والوں سے ہی نہ ہو جائے، اس لئے اپنے غصے پر قابو پانے کا مشورہ ہے۔

ایک بات جب ختم ہو چکی ہوتی ہے تو آپ کیوں جان بوجھ کر اس کو دوبارہ

شروع کر دیتے ہیں۔ اس وقت اگر آپ نے کسی کے ساتھ بلاوجہ مسئلہ پیدا کرنے

کی کوشش کی تو وہ مہنگی پڑ سکتی ہے۔ حالات کے مطابق قدم اٹھانا چاہیے۔ اس

ہفتے اخراجات کا توازن بھی بگڑا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

=—–= بُرج قوس =—–=

نظر تو آپ کو لگ گئی ہے اور اس وقت آپ کا پورا گھر اس بدنظری کا شکار ہو

رہا ہے۔ دریا سے پانی لا کر اپنے گھر کے چاروں کونوں میں چھڑکاﺅ کریں اور

سورۃ رحمن کو بھی گھر میں اونچی آوازیں سات دنوں تک لگائیں، تاکہ گھر کے

سب افراد اس کو سن سکیں، ابھی کسی رسکی کام میں ہاتھ مت ڈالیں، آپ کا اپنا کام

تو ہونا مشکل ہے، البتہ کسی اور کے لئے کی گئی کوشش کامیابی سے ہمکنار

کرے گی، لیکن اس وقت ضرورت نہیں کہ کسی کے مسئلے میں ٹنگ اڑائیں۔

=—–= بُرج جدی =—–=

تبدیلی کا وقت شروع ہے، آپ چاہے لاکھ کوشش کر لیں، اپنی موجودہ جگہ برقرار

نہیں رہ سکتے، ابھی تو یہ تبدیلی شاید آپ کو اچھی نہ لگے، مگر بعد میں اس کے

دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔ اب آپ نے بھی تو اپنا مزاج بدل لیا ہے۔ اپنے رویے کو

سخت کر لیا ہے اور دنیا کو اب دنیا کے رنگ میں ہی دیکھنے لگے ہیں۔ اس تبدیلی

کو آپ نے بہت پہلے اختیار کیا ہوتا تو شاید آج حالات کچھ اور ہوتے، بہرحال

تبدیلی منفی اثرات ضرور لائے گی۔

=—–= بُرج دلو =—–=

بالآخر میزانی افراد برسوں کی رجعت ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، مبارک

ہو، آپ کے لئے یہ سال اور قسمت مہربان ہے، چونکہ ستارہ مشتری اس وقت آپ

کے زائچے میں حالت اوج میں پڑا ہوا ہے۔ یہ عزت، دولت اور شہرت سب سے

نوازنا ہے۔ اس وقت آپ کے کاموں میں جو بھی رکاوٹیں ہیں، وہ اللہ کے فضل سے

دور ہوں گی، جن کی شادی کا مسئلہ برسوں سے خراب تھا، وہ حل ہو گا، کہیں نہ

کہیں سے رقم ہاتھ لگتی رہے گی، بس اللہ پر توکل رکھیں۔

=—–= بُرج حوت =—–=

اللہ پاک سے اپنے لئے اچھے کی دعا کریں، وجدان عروج پر ہے، زبان سے نکلی

ہوئی ہر دعا انشاءاللہ پوری ہو گی، مانتا ہوں کہ آپ نے بہت سخت وقت دیکھا ہے،

مگر اب حالات بدل گئے ہیں۔ ستارے کی اس کروٹ کی وجہ سے آپ دوبارہ دنیا

میں واپس آ گئے ہیں۔ اب جیسا آپ چاہتے ہیں، ویسا ہی ہو گا۔ اپنے دماغ سے

فضول اور جسمانی کشش کی باتوں کو باہر نکال دیں، اس وقت سمجھ لیں کہ آپ پل

صراط پر سفر کر رہے ہیں۔

آپکا یہ ہفتہ کیسا؟ ، آپکا یہ ہفتہ کیسا؟ ، آپکا یہ ہفتہ کیسا؟ ، آپکا یہ ہفتہ کیسا؟

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply