kundali jtnonline new

آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہیگا، جتن کُنڈلی لائی مکمل احوال، آسانیوں کیلئے جانیئے اور عمل کیجیئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آپکا ہفتہ جتن کُنڈلی

حمل

یہ ہفتہ میرے اللہ نے چاہا تو مالی طور پر بڑا شاندار ثابت ہوگا۔ آپ پچھلے کافی

عرصے سے شدید مالی تنگ دستی کا شکار چلے آ رہے تھے، مگر اب نہ صرف

پرانے معاملات کا ازالہ ممکن ہوگا بلکہ آئندہ کیلئے بھی اچھے اور نئے سلسلے

بننے کی امید ہے، آپکی پوزیشن دوبارہ بحال ہو گی، بس گھریلو معاملات میں

خاموش رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

ثور

آپکو تنگ کرنے والے لوگ اب خود ہی صلح کیلئے راضی ہونگے اور خواہشمند

افراد کا من پسند جگہ رشتہ بھی طے ہو سکتا ہے۔ کسی جانب سے انشاء اللہ

غیر متوقع طور پر رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔ یہ ہفتہ اولاد کے

حوالے سے بھی انشاء اللہ فیصلہ کرنے میں مدد گار ہو گا اور جہاں سے امید

تھی، وہاں سے رقم کا حصول ممکن ہو گا۔ آنیوالے دن بہترین ہیں۔

جوزہ

یہ ہفتہ آپ کیلئے کافی حد تک لکی ثابت ہوگا۔ آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ

ہو جائیگا۔ سب رکاوٹیں ختم ہو رہی ہیں۔ اب تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع ملے

گا۔ سستی و لاپروائی کو چھوڑ دیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ کرتے ہوئے اب رسک

بھی لے سکتے ہیں۔ کاروباری حضرات مزید سرمایہ کاری ضرور کریں۔ اس

میں ان کیلئے بہت فائدہ ہوگا۔

سرطان

آپ کسی کام کو سستی و لاپروائی سے نہ کریں۔ ایماندار کیساتھ تھوڑی سی ہمت

اور محنت کی ضرورت ہے، سارے راستے خود بخود صاف ہو جائیں گے۔ یہ

ہفتہ کئی کاموں میں انشاء اللہ نہ صرف بہتری دے گا، بلکہ روحانی معاملات

مضبوط کر کے کسی منزل کے قریب کر دے گا۔ اسوقت آپ بڑی غیبی مدد کے

بالکل قریب کھڑے ہوئے ہیں۔

اسد

بدنظری کا امکان نظر آتا ہے۔ آپ جس شخص پر ضرورت سے زیادہ اعتماد کر

کے اس کو اپنے قریب کر رہے ہیں، شاید آپکی یہ غلطی ہے۔ نقصان ہو سکتا ہے۔

بڑی احتیاط سے چلنے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ ہفتہ روزگار میں بحکم اللہ

بہتری دے گا۔ بیروزگار افراد کام پر لگ جائیں گے اور جہاں سے امید لگا رکھی

تھی، وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

سنبلہ

آپکو گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ حالات اسوقت مکمل کنٹرول

میں ہیں، دن بدن آپکے حق میں بہتر ہوتے چلے جائیں گے۔ یہ ہفتہ کئی معاملات

میں انشاءاللہ ناممکن کو بھی ممکن کر دے گا اور بند راستے تیزی سے کھل

جائیں گے۔ خاص طور پر ایک بڑی مشکل تو آج کل میں ہی حل ہو جائیگی۔

میزان

ملازمت میں تبادلے کا امکان ہے، بعض افراد تو ریٹائر ہونے کا پروگرام بھی بنا

سکتے ہیں اور جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے، وہ دیر مت کریں، اس

اچھے وقت سے اللہ پاک کا نام لے کر فائدہ اٹھا لیں۔ اسوقت بلاک رقم بھی مل

سکتی ہے اور کوشش کر کے نئی ملازمت کا حصول بھی ممکن ہوگا جو لوگ

بیرون ملک تھے، وہ واپسی اختیار کریں گے۔

عقرب

کسی انجان سی بندش کا شکار ہیں، اسکی وجہ سے آپکو اپنے کاموں میں بار بار

رکاوٹیں پیش آتی ہیں۔ آپ سورۃ بقرہ 41 دن لگاتار اپنے گھر میں پڑھیں، تو ہر

طرح کی بندش و اثرات سے انشاءاللہ آزاد ہو جائیں گے، جو لوگ بیمار ہیں وہ

شفاء یاب ہونگے، گھر میں جس بات پر کشیدگی تھی، اسکا حل نکل آئے گا، اس

دوران کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

قوس

بار بار اپنی پوزیشن بدل کر اپنی زندگی میں مشکلات پیدا نہ کریں، جو فیصلہ

کریں، اس پر کھڑے ہو جائیں۔ اسوقت صرف آپ کے ثابت قدم ہونے کی اشد

ضرورت ہے ۔اصلاح ہو گئی تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے، جو لوگ خود کو

کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے ہیں، وہ غلط ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے،

بدنظری ہے، صدقہ دیں اور نظر اتاریں۔ انشاء اللہ سب ٹھیک ہو جائیگا-

جدی

دہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں قریب ہے۔ ہوشیار ہو جائیں گھر میں

بھی آنکھیں اور دماغ کھلی رکھیں۔ اس عمل سے بڑے نقصان سے بچ جائیں

گے۔ ان دنوں آپکی مالی پوزیشن میں مضبوطی آنے والی ہے۔ آپکو ایسی جگہ

سے رقم ملے گی کہ حیران رہ جائیں گے۔ سیر و تفریح کا پروگرام بھی بننے کا

امکان نظر آتا ہے۔

دلو

آپ پھر واپس پرانی عادتوں کی طرف لوٹ آئے ہیں۔ اسوقت ایسا کرنا اپنے ساتھ
ظلم کرنے والی بات ہے، جو لوگ توبہ نہیں کریں گے، ان کیلئے بربادی ہے۔ اب

اللہ پاک موقع دے رہا ہے تو اس کا فائدہ اٹھا لیں۔ صرف روزگار پر توجہ دیں،

اس میں فائدہ ہے، یہ بھی یاد رکھیں کہ بڑی تبدیلی کی جو ہوا چلی ہوئی ہے، آپ

اس کی زد میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی ذات پاک پر توکل رکھیں-

حوت

آپ روحانی طور پر خود میں بہتری لائیں، نماز کی طرف توجہ دیں۔ یاد رکھیں

جس کی تنہائی پاک ہے، وہی سچا مومن ہے، اسلئے نیت خراب کرتے وقت یہ

ذہن میں رکھیں کہ اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے۔ اولاد کا خانہ بھی اس حوالے سے

کمزور ہے۔ ان کی نگرانی رکھیں اور سختی کے بجائے حکمت عملی سے کام

لیں تاکہ وہ باغی نہ ہو پائیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آپکا ہفتہ جتن کُنڈلی…..آپکا ہفتہ جتن کُنڈلی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply