مئی23 تا مئی29 تک آپکے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

آپکا نیا ہفتہ کیسا، مواقع و احتیاط جانیئے، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

آپکا نیا ہفتہ کیسا

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بد نظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار آیت مباہلہ کا ورد کریں، اپنے مرحومین اور دیگر مومنین و مسلمان جو انتقال کر چکے ہیں ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

آپ نے پچھلے دنوں بڑا سخت وقت دیکھا ہے جس کام بھی میں ہاتھ ڈالتے تھے،

ماسوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملتا تھا اور مالی طور پر بھی سخت مشکل کا سامنا

رہا ہے اب بحکم اللہ صورتحال بڑے شاندار انداز میں آپ کے حق میں ہو گئی ہے۔

اب روزانہ کی بنیاد پر نہ صرف کامیابی ملے گی، بلکہ مستقبل کے حوالے سے

مضبوط سے مضبوط بھی ہوتے چلے جائیں گے۔

=—–= بُرج ثور =—–=

بندش وغیرہ کوئی نہیں ہے صرف آپ کی غلطیوں کی وجہ سے آج بات یہاں تک آ

گئی ہے۔ ایک بار سچے دل سے توبہ کر لیں، حسب توفیق صدقہ بھی دے دیں اور

اس بات کا عہد کر لیں کہ اب دوبارہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے تو انشاء اللہ تیزی

سے تمام مشکلات سے نکل جائیں گے۔ اب آپ نے نئے انداز سے زندگی کا آغاز

کرنا ہے اور ماضی میں جو ہوا بھول جائیں۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

آپ کس طرف سے پریشان ہیں حالانکہ زائچہ ایسی کوئی بات نہیں بتا رہا۔ آپ بے

فکر ہو کر اپنے نیک مقصد کی جانب قدم اٹھائیں اور اب زندگی کو نئے انداز سے

شروع کریں، انشاء اللہ قدم قدم پر نہ صرف کامیابی ملے گی بلکہ ماضی کے تمام

نقصانات کا ازالہ بھی ہو جائے گا اگر دل پر قابو رہا تو پھر سب کچھ ایسے بدلے

گا کہ آپ کو اپنی قسمت پر رشک آنے لگے گا۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

اب قرض وغیرہ سے نجات ملنے کا وقت ہے کچھ لوگ ضرورت سے زیادہ پیسہ

لے چکے ہیں، اس پر غور کریں اور آئندہ کے لئے ان کے ہاتھوں سے بے وقوف

مت بنیں۔ زندگی کا اہم فیصلہ کریں کہ آگے کس طرح چلنا ہے۔ اپنے معاملات کو

ہر طرف سے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں، ناراض لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں۔

عاجزی اختیار کریں، یہ اللہ پاک کو پسند ہے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

مالی طور پر جو نقصان ہونا تھا ہو چکا، اب زندگی کی طرف واپس لوٹ کر جانا

ہے اور اپنے کام کا آغاز بھی دوبارہ کرنا ہے۔ اس وقت آپ کے لئے دو تین راستے

اہم ہیں اور ان پر چلنے کے واضح اشارے بھی موصول ہوں گے۔ فیصلہ آپ نے

کرنا ہے کہ کس کو اپنایا جائے اور گھر میں اپنے رویے کو ٹھیک رکھیں۔ ابھی

دوسروں کو آپ کی ضرورت ہے ان کو وقت دیں۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

جو لوگ کسی بھی طرح کے معاملات میں سخت مشکلات کا شکار ہیں اور ان میں

سے نکلنے کا کوئی راستہ وغیرہ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ ان کے لئے اب

خوشی کی خبر ہے وہ راستہ ملے گا جو آپ کے گمان میں بھی نہ ہو گا اور اولاد

کے حوالے سے بھی حیران کن سلسلہ بن جانے کی امید ہے۔ جگہ کی تبدیلی کے

اشارے بھی مل رہے ہیں۔ آپ کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

=—–= بُرج میزان =—–=

اپنے معاملات میں خاطر خواہ بہتری تو محسوس کریں گے مگر خطرہ ہے کہ

اپنے یا گھر والوں کے لئے کوئی غلط فیصلہ نہ کر بیٹھیں جس کے لئے بعد میں

پچھتاوا ہو۔ اس وقت حالات اچھے ہیں، اگر اللہ پاک نے آپ کو موقع دیا ہے تو ثابت

قدم رہیں اور ماضی کی غلطیوں کو سامنے رکھ کر کوئی فیصلہ کریں۔ اگر آپ نے

اب کوئی اچھا قدم اٹھا لیا تو پھر وارے نیارے ہوں گے۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

جو لوگ کسی بھی پرانے معاملے کو لے کر پریشان ہیں، انشاء اللہ اس سے نکل

جانے میں کامیاب ہوں گے۔ آپ کے لئے آنے والے دنوں کے حوالے سے بڑی

شاندار خوشخبری ہے۔ جو کام عرصہ دراز سے رکے ہوئے تھے وہ چل پڑیں گے

اور کسی جانب سے بڑی رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دیتا ہے۔ کاروباری

حضرات کے لئے بڑا اچھا وقت بحکم اللہ شروع ہو گیا ہے۔

=—–= بُرج قوس =—–=

وعدہ کسی سے بھی نہ کریں، اس کو پورا کرنا مشکل ہو جائے گا آپ خود اپنی

ہمت اور محنت سے چلیں، میرے اللہ نے چاہا تو بڑی کامیابیاں ملیں گی۔ ان دنوں

روز گار کا ایک نیا سلسلہ ملنے کے امکانات روشن ہیں ،اس آفر کو قبول کرنے

میں ہی بہتری ہے۔ بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد اب جلد اپنی مراد

حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

=—–= بُرج جدی =—–=

دوسروں کی زندگی میں مداخلت مت کریں اس طرح خود کے لئے مشکلات پیدا کر

لیں گے اور جو لوگ ان دنوں توبہ کر کے سیدھا راستہ اختیار کر کے چلیں گے،

وہ کامیابی کا سفر شروع کریں گے۔ اس وقت حالات بڑی تیزی سے اچھے انداز

سے آپ کے حق میں ہو رہے ہیں اور اس کا اندازہ بھی ہو رہا ہے۔ آپ بس سستی

اور لاپروائی کو چھوڑیں اور محنت و لگن سے کام لیں۔

=—–= بُرج دلو =—–=

بد نظری وغیرہ ہو سکتی ہے باہر کی ہوا لگی ہو جیسے، بہرحال آپ سورۃ بقرہ

خود پڑھیں یا گھر میں 41 دنوں تک پڑھنے کی کسی کی ڈیوٹی لگا دیں۔ اس سے

بے شمار مسائل کا حل نکل آئے گا۔ ہر بری چیز بھی خود بخود ختم ہو جائے گی۔

یہ ہفتہ مالی حوالے سے امید ہے کہ کسی اچھی خبر سے نوازے گا اور آپ کے

روز گار کا سلسلہ بھی، اب انشاء اللہ بہتر سے بہتر ہوتا چلا جائے گا۔

=—–= بُرج حوت =—–=

اولاد کے مستقبل کا فیصلہ اگر کرنا ہے تو بہت سوچ سمجھ کے ساتھ کرنے کی

ضرورت ہے، جلد بازی نہ کریں، اب حالات اور لوگ ایسے نہیں رہے، اوپر سے

کچھ دکھائی دیتے ہیں اور اندر سے کچھ ہوتے ہیں۔ اس لئے دھوکے سے بچیں۔ اس

وقت اگر کوئی بڑا فیصلہ کرنا ہے تو استخارے کی مدد لے لیں اس طرح اللہ پاک

کی مدد شامل حال ہو گی۔ جو آپ کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

آپکا نیا ہفتہ کیسا ، آپکا نیا ہفتہ کیسا ، آپکا نیا ہفتہ کیسا ، آپکا نیا ہفتہ کیسا

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply