kundali jtnonline new

کُنڈلی جتن کی اور آپ کا آج کا دن —– بیشتر بُرجوں میں اہم تبدیلیاں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آپکا آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپکو مبارک ہو نحوست دینے والا ستارہ کل رات ہی زائچے سے نکل گیا ہے اب امید تو بہت ہے کہ حالات تیزی سے بدلیں گلے تو معاملات ٹھیک ہونگے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک اہم کام میں کامیابی اور روحانی طور پر کوئی فائدہ یا منزل ملنے کا بھی امکان ہے۔ جو لوگ کسی بھی خوف میں مبتلا ہیں اس سے نکل جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم کام ہو سکتا ہے آج دوپہر کے بعد ستاروں کی چال جب اپنا رخ بدلے گی تو غیر متوقع فائدہ حاصل ہونا شروع ہو جائیگا۔ انتظار کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صحت کا صدقہ دیتے رہیں، اپنے بزرگوں کا خاص خیال رکھیں، حقوق العباد سے متعلق اپنے معاملات درست کریں، کسی جگہ کوئی غلطی ضرور ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کیلئے انشاءاللہ کوئی اچھی خبر ہے اور جن لوگوں کو کسی بھی مقصد کیلئے رقم کی ضرورت تھی۔ امید ہے بندوبست ہو جائیگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج ایک راز کھل سکتا ہے آپکو بڑا ہی محتاط رہنا ہوگا اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں سارے معاملات کو اچھی طرح چیک کرلیں تو بہتر ہو گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کوئی نئی بات سامنے آ سکتی ہے اور مالی حوالے سے بھی آپکو ایک اہم خبر مل سکتی ہے جو لوگ بیروز گار تھے وہ اب نئے کام کیلئے خود کو تیار کر لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپکی ایک اہم ذمہ داری اور گھر میں جو کشیدگی تھی وہ بھی کم ہو سکے گی جو لوگ اپنا نیا کام شروع کرنے کا سوچا رہے ہیں تو وہ چند دن انتظار کر یں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپکی زندگی میں انشاءاللہ اچھی اور اہم تبدیلی کا عمل شروع ہونیوالا ہے اور اس سے تمام معاملات بہتر ہو سکیں گے۔ ایک عرصہ بعد قسمت مہربان ہوئی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ رکاوٹوں کا شکار تھے اب انکا سلسلہ ایک ایک کر کے کھلتا چلا جائیگا اور جن لوگوں نے سخت تنگ دن دیکھیں ہیں اب وہ موج کریں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کیلئے کافی کچھ ہے بس اس پر نظر رکھیں اور کوشش کریں بار بار اپنی پوزیشن نہ بدلیں آج آپکو کچھ رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

رشتے ٹوٹنے سے بچانے ہوں گے اور غصہ قابو میں رکھنا ہوگا حقوق العباد کا جس قدر بھی خیال کریں گے اتنا ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔ آج کچھ سوچنا ضروری ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آپکا آج کا دن

Leave a Reply