آپریشنز کے بعد میڈیا کی اہل شمالی وزیرستان سے پہلی ملاقات

Spread the love

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےخلاف جاری آپریشنز کے بعد میڈیا نے پہلی بار براہ راست وہاں کے عوام سے ملاقات کی ہے۔ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ میرانشاہ اور غلام خان بارڈر ٹرمینل کا دورہ کیا۔ صحافیوں نے کمانڈر پشاور کور اور جی او سی شمالی وزیرستان سے ملاقات بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشنز کے بعد عوام نے میڈیا نمائندوں کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ صحافیوں نے میران شاہ بازار میں عوام کےساتھ امن کی بہتر صورتحال اور درپیش انتظامی مسائل پر گفتگو کی۔عوام کی جانب سے پاک فوج کی بحالی امن اور تعمیرو ترقی کے اقدامات کو سراہا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کےساتھ لوگوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں۔ میڈیا نمائندوں نے بارڈر پر خاردار تار لگانے کے مشکل کام کو سراہا۔

Leave a Reply