atta flourr

ایک ہفتے میں20 کلو آٹے کا تھیلا 366 روپے تک مہنگا ، ادارہ شماریات

Spread the love

آٹے کا تھیلا مہنگا

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں مہنگائی تیزی سے بڑھنے

لگی،ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے

دوران آٹے کا20 کلو کا تھیلا 366روپے تک مہنگا ہوگیا، ایک ہفتے میں چینی5

روپے تک کلو مہنگی ہوئی، سیالکوٹ میں تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہوا،

کراچی میں آٹے کا تھیلا20 روپے تک مہنگا ہوا، بنوں,لاڑکانہ،خضدار میں بھی

آٹے کا تھیلا 20روپے تک مہنگا ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ،

گوجرانوالہ، ملتان، پشاور اور لاڑکانہ میں بھی چینی5 روپے تک کلو مہنگی ہوئی،

فیصل آباد، سرگودھا، سکھر، بہاولپور میں چینی 4روپے تک کلو مہنگی ہوئی،

بنوں، خضدار، حیدر آباد میں چینی 2روپے تک کلو مہنگی ہوئی، اسلام آباد،

راولپنڈی اور پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں،

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں چینی 100روپے تک کلو میں فروخت ہو رہی

ہے،رپورٹ کے مطابق حیدر آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے

پر مجبور ہو گئے۔ کراچی کے شہری دوسرے نمبر پر سب سے مہنگا آٹا خریدنے

پر مجبور ہیں۔ کراچی میں آٹے کا تھیلا 1320 روپے پر پہنچ گیا،حیدر آباد میں آٹے

کا تھیلا 1360 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply