آٹا، چینی، ٹماٹر اور آلو مہنگے ،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 13.48فیصد پر آگئی

Spread the love

آٹا چینی ٹماٹر آلو مہنگے

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری

کر دی،ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتے چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98روپے

36پیسے پر پہنچ گئی اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2روپے 6پیسے اضافہ ہوا جبکہ آلو کی فی کلو

قیمت 89پیسے، تازہ دودھ ایک روپے 45 پیسے، دہی ایک روپے 37پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو

کا تھیلا 9 روپے 76پیسے مہنگا ہوا، رپورٹ کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے اور

دال چنا 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران انڈے 16روپے 38پیسے فی درجن

مہنگے ہوئے،ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57فیصد کمی ہوئی جس

کی بڑی وجہ لہسن 15روپے 12پیسے فی کلو سستا ہوا جبکہ چکن کی فی کلو قیمت میں 7روپے

81پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 31روپے 29پیسے سستا ہوا ، گھی سمیت 26 اشیا ضروریہ

مہنگی ہوئیں اور 7اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18میں استحکام رہا اور ہفتہ وار مہنگائی کی شرح

13.48فیصد پر آگئی۔

آٹا چینی ٹماٹر آلو مہنگے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply