,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

جے ٹی این آن لائن کُنڈلی —– آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آن لائن کُنڈلی

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی ایک ذمہ داری بڑھے گی۔ اخراجات کا توازن کافی بگڑا ہوا ہے۔ اور ابھی

روزگار کا سلسلہ بھی سمجھ میں نہیں آ رہا تو آپ صرف اپنی دعائیں تیز کر

دیں۔ لازمی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

استخارے کی مدد سے قدم اٹھائیں کیونکہ زائچہ کس جانب جا رہا ہے ابھی کہنا

مشکل ہو گا۔ ان حالات میں ذکر الٰہی اور کثرت سے درود شریف کا ورد بھی

کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی اہم ضروری پوری ہو گی اور شائد بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو

سکے۔ آج کا دن آپ کو آنے والے دنوں کے بارے میں کچھ نشاندہی بھی کر رہے

ہیں، خیال کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو ستارہ بار بار کسی اہم بڑی تبدیلی کے اشارے دے رہا ہے۔ آپ کو چاہیے

کہ اب استخارے کی مدد لیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کیا ہے۔ پھر ویسا قدم

اٹھایا جائے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کسی بھی شخص کا اعتبار کرکے اس پر رقم کے حوالے سے کوئی بھی

فیصلہ مت کریں اس طرح نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ آج صرف الگ ہی رہ کر

چلنا بہتر رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

یا حی یا قیوم اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد دن میں کم سے کم 500بار

ضرور کریں تاکہ روحانی طور پر آپ مضبوط ہو سکیں اور تب ہی آپ مشکل

سے نکل سکیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ ان شاءاللہ یہ سخت وقت گزر جائے گا اور آپ

دوبارہ زندگی کی طرف پوری شدت سے لطف اٹھائیں گے اور مشکلات بھگ

جائیں گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک مشکل آج کسی وقت بھی حل ہو جائے گی اور جن لوگوں نے اب نئی سمت

سفر شروع کرنا ہے وہ ذہنی طور پر اس کے لئے تیار ہو جائیں جلد وقت شروع

ہو رہا ہے

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کسی بھی طرح پریشانی سے نکل آئیں گے ۔ اس وقت زائچہ اپنی پوزیشن

بدل رہا ہے اور آنے والے اچھے دنوں کی نوید سنا رہا ہے آپ اب فکر مند بالکل

نہ ہوں۔

کرونا وباء لاک ڈاؤن، ہو جائیں ہوشیار، روبوٹ انسانوں کی جگہ لینے کو تیار،

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جلد ہی آپ کو ایک اچھی خبر مل جانے والی ہے۔ آپ کے لئے خاص طور ان

شاءاللہ ،روزگار میں بہتری آنے کی امید ہے اور بڑی ضرورت بھی پوری

ہونے کو ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کسی کے ساتھ ابھی اپنے دل کی باتیں مت کریں، ورنہ وہ اوپن کرکے آپ کو

رسوا کرے گا۔ خاموشی اختیار کریں جس قدر بھی ممکن ہو، یہی بے حد

ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

مشکل دن تو ہیں، مگر اب ان کی وہ شدت ختم ہو چکی ہے، جس سے آپ کو

نقصان کا اندیشہ تھا۔ اب کوئی نقصان نہیں البتہ تھوڑی سی بے چینی ضرور

نظر آتی ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آن لائن کُنڈلی

Leave a Reply