zara meri b suno jtnonline1

کرونا وائرس نے دیا آن لائن درس و تدریس کا بڑا سبق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جے ٹی این آن لائن ذرا میری بھی سُنو ) آن لائن درس تدریس

وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ہم ایک

ایسی صدی میں ہیں جس میں ٹیکنالوجی کو برتری حاصل ہے، کووڈ 19 نے

ٹیکنالوجی کی اہمیت اور بڑھا دی ہے، جو معاشرہ جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں

کر رہا وہ ترقی میں پیچھے رہ جائے گا۔ کرونا وائرس جامعات کیلئے آن لائن

تدریس کا بڑا سبق دے کر گیا ہے، آن لائن نظام میں مسائل ضرور موجود ہیں مگر

ہمیں ان کو دور کرنا ہے۔ معاشرے کی ترقی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مشروط

ہے، وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جو سائنس کو فوقیت نہ دے۔

=—= افسوس جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں وہ کرونا کو افسانہ سمجھاتا ہے

افسوسناک امر یہ ہے کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں شروع میں

لوگ کرونا وائرس کو ایک افسانہ سمجھ کر اس سے انکار کرتے رہے مگر جب

ان کے اپنے قریبی لوگ اس میں مبتلا ہوئے تب جا کر انہیں اس کی حقیقت کا

اندازہ ہوا۔ میرا مشورہ ہے کہ سائنس اورٹیکنالوجی کو فوقیت دیں، ہماری نئی نسل

کی ان شعبوں میں آگے نکلنے کی صورت میں ہی ہم ترقی یافتہ اقوام کی صف میں

شامل ہوپائیں گے۔

=—= ورکشاپ بعنوان ” سیاق وسباق کا امکان، تصورات، نفاذ اور ایپلی کیشنز “

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کومسٹیک کے زیر اہتمام اور جامعہ کراچی ایل ای

جے اور آئی ای ای ای کراچی سیکشن کے اشتراک سے ایل ای جے جامعہ کراچی

میں منعقدہ ورکشاپ بعنوان ” سیاق وسباق کا امکان، تصورات، نفاذ اور ایپلی

کیشنز “ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں 80 سے

زائد شرکاء نے آن لائن شرکت کی جبکہ 30 شرکاء ورکشاپ میں موجود تھے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا اگر آپ نے سائنس کو فوقیت دی اور آپ میں ہنر

ہے تو کوئی آپ کو ترقی سے نہیں روک پائے گا، ہمارے معاشرے میں ہنر یافتہ

الیکٹریشن، پلمبر تک کی کمی ہے۔ ہنر کو فروغ دیا گیا تو ہمارے معاشرے میں بے

روزگاری کم کی جا سکتی ہے۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آن لائن درس تدریس

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply