0

آن لائن بزنس ، میر پور آزاد کشمیر میں ٹرنینگ انسٹی ٹیوٹ قائم

Spread the love

وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر،ایم ڈ ی اے و ایم ڈی ایچ اے آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چودھری محمد سعید کا کہنا ہے آن لائن بزنس وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے نوجوانوں کےلئے روزگار کے مواقع فراہم اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔آزادکشمیر میں پڑھے لکھے نوجوان موجود ہیں انہیں آن لائن کی تربیت حاصل کرکے اس بطور پرفیشن اپنانا چاہیے۔گزشتہ روز میرپور کے مقامی ہوٹل میں تارک وطن شکیل میرکی طرف سے میرپور کے نوجوانوں کےلئے آن لائن تربیت کا آغاز کرنے کے سلسلے میں منعقد تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں انکا مزید کہنا تھا دنیا میںکاروبار اور روزگار حاصل کرنے کے بہت سارے مواقع موجود ہیں ۔آن لائن بزنس کی انڈسٹری سے ہم اپنے نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع دے سکتے ہیں ۔آن لائن کی تربیت کے سلسلے میں آگہی مہم بھی چلائی جائے تو ریاست کے نوجو ان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرسکتے ہیں۔تقریب کے میزبان شکیل میرنے آن لائن کاروبار کے حوالے سے شرکاءتقریب کو مکمل بریفینگ دی بعد ازاں وزیر حکومت چودھری محمد سعید نے شکیل میرکے آن لائن ٹرنینگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح بھی کیا۔

Leave a Reply