ناراض بلوچوں سے مذاکرات

آنیوالی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑ کرجائینگے،وزیراعظم

Spread the love

آنیوالی نسلوں کیلئے بہتر

لاہور،اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے اگر پاکستانیوں کو اپنے

بچوں کے مستقبل کی فکر ہے تو ہر شہری کم از کم ایک درخت لگائے اور اس کی پرورش بھی کرے

، پاکستان گلوبل وارمنگ کو روکنے کیلئے اپنی حیثیت سے بڑھ کر اقدامات کر رہا ہے ، پاکستان میں

60سالوں میں مجموعی طو رپر صرف 64کروڑ درخت لگائے گئے جبکہ ہم نے 2013ء سے 2018ء

تک خیبر پختوانخوا میں ایک ار ب درخت لگائے اور اب ہمارا پورے ملک میں 10ارب درخ لگانے کا

ہدف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سگیاں کے مقام پر دنیا کے سب سے بڑے میاواکی اربن

فاریسٹ کے افتتا ح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دیگر مقامات اور سگیاں کے مقام پر اگائے جانیوالے میاواکی جنگل

کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے گنجان آباد علاقے میں اتنا

بڑا جنگل لگانے پر پنجاب حکومت ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار او ران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش

کرتے ہوئے کہا یہ وہ لاہور تھا جس میں باغات تھے در خت تھے صاف ستھری آب و ہوا تھی لیکن

دیکھتے دیکھتے لاہور پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے ۔یہاں دنیا کا سب سے بڑا میاواکی کا

جنگل اگایا گیا ہے اور ہم اسے اس کے بانی پروفیسر کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک

رپورٹ چھپی ہے جس میں دنیا کے نامور سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسان نے اپنی بقاء

کیلئے اس زمین پر بڑا ظلم کیاہے اور کئی چیزیں وہاں پہنچ گئی ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں،

گرم موسم کی وجہ سے سمندر کی سطح بلند ہو گئی ہے اور یہ واپس نہیں آ سکتی ۔ دنیا میں جتنے

بھی انسان بستے ہیں اگر ہم ا ب بھی پوری کوشش کریں تو شاید مستقبل میں بڑے نقصانات سے دنیا

کو بچا سکتے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا میاواکی کاربن کو جذب کرتا ، آلودگی کو روکتا ہے

، ہم وہ اقداما ت کر رہے ہیں کہ آنیوالی نسلیں دیکھیں گی کہ ہم ماضی کے حکمرانوں کے مقابلے میں

بہتر ملک چھوڑ کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا نوجوان ،طلبہ سب کو ملک کے مستقبل کیلئے پوری کو

شش کرنی چاہیے ۔ دنیا کے سب سے بڑے میاواکی اربن فاریسٹ 100 کنال پر محیط ہے، جدید

ٹیکنالوجی سے لگائے جانیوالے اس جنگل میں مجموعی طور پر 165000پودے لگائے جا ئیں گے

اور یہ پودے عام جنگلات کی نسبت دس گْنازیادہ رفتار سے بڑھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی

دارالحکومت میں ایسے 53 فاریسٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو لا ہور کی فضاء میں کاربن کی

مقدار کو کم کرکے آلودگی کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔ میاواکی جنگل کے افتتاح کے

دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور متعلقہ ایریا میں دا خلے کے وقت تمام افراد

کی تلاشی اور سکیننگ کی جاتی رہی۔بعدازاں وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری

سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ،جس میں صوبہ کی مجموعی

صورتحال پر گفتگو، امن و امان اور عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے حکو مت کی پالیسیوں پر اعتماد کے بارے میں آگاہ کیا اور

کہا اوورسیز کنونشن میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی برادری نہ صرف بھرپور شرکت کرے گی بلکہ

سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی بھی رکھتی ہے۔انہوں نے بھونگ میں جاری مندر کی بحالی کے کام

پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے صوبہ بھر میں شروع کردہ

1500سے زا ئد منصوبوں کے حوالے سے بھی بر یفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب آب

پاک اتھارٹی کے منصوبوں ، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کو بے حد

سراہتے ہوئے کہا عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے جس کیلئے تمام

وسائل بیروئے کار لائے جائیں گے۔ قبل ازیں لاہور آمد سے قبل اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان

سے وزیرخرانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، جس میں رواں ماہ

کامیاب پاکستان پروگرام کے آغاز سے متعلق مشاورت کی گئی، و ز یر ا عظم عمران خان نے کہا

فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے، مستحق خاندانوں

کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے تمام حکومتی وسائل ا ستعمال کئے جائیں۔ وزیرخزانہ شوکت

ترین نے وزیراعظم کو بتایا منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جلد ملک بھر میں لانچ ہوگا،

لاکھوں خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا جائیگا، جبکہ عثمان ڈار

نے کہا مالی وسائل کیساتھ ساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کا طریقہ کار بھی طے کیا جا رہا ہے۔دریں

اثنا وزیر اعظم سے وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے بھی ملاقات کی اور ملک بھر میں

صنعتی زونز کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور جنوبی

پنجاب میں ترقیاتی امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ،وزیر اعظم نے کہا حکومت جنوبی

پنجاب کی ترقی کیلئے مالی وسائل بڑھا رہی ہے اور ہم جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی طرف

مرحلہ وار گامزن ہیں تا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی دور ہو اور انہیں بھی قومی

دائرے میں لاکر ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کا بھر پور موقع ملے ۔

آنیوالی نسلوں کیلئے بہتر
آنیوالی نسلوں کیلئے بہتر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply