0

آنکھیں عطیہ کرنیوالوں میں بھارتی پنجاب اول،5ہزار افراد کونئی زندگی مل گئی

Spread the love

بھارتی پنجاب کے لوگوں نے پرن جوت آئی بینک میں اتنی بڑی تعداد میں آنکھیں عطیہ کیں کہ اب بینک کے پاس آنکھوں کے طلبگاروں کی کمی محسوس ہونے لگی ہے۔ آئی بینک کی جانب سے پنجاب سے متصل ریاستوں ہریانہ ، ہماچل پردیش، یوپی ، اترا کھنڈ کے ضرورت مندوں سے اپیل کے بعد یوپی سے آنکھوں کے متعدد مریض پنجاب آکر آنکھیں تبدیل کرانے کے بعد خوشی کے ساتھ گھرواپس ہوچکے ہیں۔

واضح ہو پنر جو ت آئی بینک لدھیانہ کے بانی ڈاکٹر رمیش نے آنکھیں عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز1992 میں کیا تھا۔ اس وقت پنجاب کا ماحول کافی خراب تھا تاہم وہ اپنے معاونین کے ساتھ مل کر لوگوں کو آنکھیں عطیہ کرنے کیلئے راضی کرتے رہے۔ ابتک پنر جوت آئی بینک کو 6800افراد آنکھیں عطیہ کرچکے ہیں۔ ان میں سے 5ہزار مریضوں کی آنکھیں تبدیل کی جاچکی ہیں۔ جس سے ان کی روشنی بحال ہوگئی اور انہیں نئی زندگی مل گئی۔
پنجاب اول

Leave a Reply