آنجہانی شہزادی ڈیانا کی آخری کالز میں بچوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار

آنجہانی شہزادی ڈیانا کی آخری کالز میں بچوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار

Spread the love

لندن، بیشکیک (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) آنجہانی شہزادی ڈیانا خواہش

1997ء میں کار حادثے میں ہلاک ہو جانے والی آنجہانی شہزادی ڈیانا نے موت

سے قبل اپنے بچوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بین الاقوامی ویب سائٹ

کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری اور ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا نے اپنی آخری

فون کالز میں اپنے بچوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ برطانوی شہزادی

ڈیانا 1997ء میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں، کیس کی تفتیش کے

دوران برطانوی پولیس نے بتایا تھا کہ شہزادی ڈیانا نے آخری فون کال اپنے دوست

اور صحافی رچرڈ کے کو کی تھی۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

رچرڈ کے نے اب اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا میں نے شہزادی ڈیانا کی

موت سے ایک رات قبل ان سے بات کی تھی، جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ ان

کی آخری کال تھی۔ رچرڈ کے کا کہنا تھا ڈیانا نے ان سے کہا تھا کہ وہ بہت اچھی

جگہ پر ہیں اور اپنی زندگی کے نئے مرحلے کو قبول کرنے کی منتظر ہیں۔ انہوں

نے کہا کہ شہزادی ڈیانا زندگی کی ایک نئی شروعات کرنے کے لیے بے چین

تھیں، جبکہ وہ واپس آکر اپنے بیٹوں کو بھی دیکھنا چاہتی تھیں۔

=-.-= کرغیزستان میں سعودی نوجوانوں کی بنائی ویڈیو کی دھوم

کرغیزستان میں سعودی نوجوانوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر

چھا گئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سیاحوں نے کرغیزستان سے

انتہائی سستے داموں شہد اور دمبے خریدے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ

کر دی۔ کرغیزستان کی ایک منی مارکیٹ میں اشیا کے انتہائی کم نرخ دیکھ کر

سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سعودی

نوجوان منی مارکیٹ میں یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ اصلی شہد کا ڈبہ 9

ریال میں فروخت ہو رہا ہے اور پھر انہوں نے خود بھی شہد خریدنا شروع کردیا۔

سیاح نے کہا اس نے کرغیزستان کی منی مارکیٹ سے 29 کلو شہد 326 ریال میں

خریدا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

خیال رہے کہ وڈیو کلپ میں نظر آنے والے یہ نوجوان چند روز قبل ایک اور وڈیو

سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں جس میں وہ کرغیزستان کے زرعی فارم سے

سستے دنبے خرید رہے ہیں۔ ویڈیو میں سعودی نوجوان نے بتایا کہ اس نے ایک

دنبہ صرف 100 ریال میں خریدا ہے۔ وائرل مناظر میں نوجوان دنبوں کے ریوڑ

کے درمیان کھڑے نظر آ رہے ہیں اور ان میں سے ہر ایک اپنے کندھے پر دنبہ

لادے ہوئے ہے۔

آنجہانی شہزادی ڈیانا خواہش ، آنجہانی شہزادی ڈیانا خواہش

Leave a Reply