کملا ہیرس کو آمنہ الیاس، عائشہ عمر کا اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کیلئے پیغام

کملا ہیرس کو آمنہ الیاس، عائشہ عمر کا اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کیلئے پیغام

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) آمنہ الیاس عائشہ عمر

معروف اداکارہ اور سپر ماڈل آمنہ الیاس نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے

اسرائیل کی حمایت میں دیئے گئے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کملا

ہیرس کو اس پر شرم آنی چاہئے۔ آمنہ الیاس کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ

ایپلیکیشن انسٹا گرام پر کملا ہیرس کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ

اسرائیل کی حمایت میں بیان دے رہی ہیں۔ آمنہ الیاس کی جانب سے کملا ہیرس کی

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کہا کہ وہ کملا ہیرس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا

پر شیئر کیے بغیر رہ نہیں سکیں، کملا ہیرس کس قسم کی انسان ہیں۔ آمنہ الیاس نے

مزید کہا کملا ہیرس کو شرم آنی چاہیے۔ آمنہ الیاس کی جانب سے شیئر کی گئی اس

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی کملا ہیرس کے بیان پر غم و غصے کا اظہار

کر رہے ہیں۔

=–= شوبز دنیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت کے ٹوئٹ پر

انہیں حقیقت دیکھنے کا کہتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔ انہوں نے گال گدوت کے

ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ہے نہ ہی دفاع، یہ ظلم اور نسلی کشی

ہے۔ عائشہ عمر نے لکھا ہم فلسطین کے لیے دعا کرتے ہیں اور ہم ان بیگناہ جانوں

کیلئے دعا کرتے ہیں جو روزانہ ضائع ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے لکھا ہم سلامتی کے

لیے دعا کرتے ہیں اور ہم دنیا سے حقیقی تصویر دیکھنے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔

اس سے قبل اداکار گوہر رشید نے بھی اداکارہ کے ٹوئٹ پر انکو خوب سنائی تھیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

قبل ازیں گال گدوت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا میرا دل رو رہا ہے، میرا ملک

حالتِ جنگ میں ہے، میں اپنے اہلخانہ، دوستوں کے لیے پریشان ہوں، میں اپنے

لوگوں کے لیے پریشان ہوں، برائی کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے،

اسرائیل کو بھی آزاد اور محفوظ قوم کی حیثیت سے جینے کا حق ہے، ہمارے

پڑوسیوں کو بھی یہی حق ہے، میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کیلئے دعا گو ہوں۔

آمنہ الیاس عائشہ عمر

Leave a Reply