آغا طالش 23 ویں برسی

معروف اداکار آغا طالش کی 23 ویں برسی (آج)منائی جائیگی

Spread the love

آغا طالش 23 ویں برسی

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈاداکار آغا طالش

کی 23 ویں برسی آج(جمعہ)19 فروری کو منائی جائے گی، آغا طالش نے 400

سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔معروف اداکار آغا طالش کا اصل

نام آغا علی عباس قزلباش تھا وہ 1924 میں لدھیانہ میں پیدا ہوئے، آغا طالش کے

والد محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا مختلف

شہروں میں تبادلہ ہوتا رہتا تھا، وہ ابھی کمسن تھے کہ ان کے والد کا تبادلہ متھرا

میں ہوگیا، متھرا میں آغا طالش نے اپنی حصول تعلیم کے سلسلے کا آغاز کیا اور

متھرا میں ہی اپنی تعلیم مکمل کی۔قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں

کی فلم انڈسٹری میں انہوں نے طالش کے نام سے شہرت پائی۔آغا طالش کا فنی سفر

1947 میں کرشن چندر کی فلم سرائے کے باہرسے شروع ہوا، پاکستان میں پہلا

کردار 1950 میں فلم نت میں کیا، انہوں نے 400سے زائد اردو، پنجابی اور دیگر

زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی یادگار فلموں

میں شہید، فرنگی، زرقا، یہ امن اور وطن، عجب خان، زخمی عورت، دہلیز بندش،

محمد بن قاسم، میں بنی دلہن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔آغاطالش نے ڈراموں میں بھی

اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں قرب، ضرورت اور زندگی سمیت دیگر شامل

ہیں ۔وہ 19 فروری 1998 کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ۔

آغا طالش 23 ویں برسی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply