آصف علی کا شرمناک ترین ریکارڈ، سوشل میڈیا صارفین اور فردوس عاشق اعوان

آصف علی کا شرمناک ترین ریکارڈ، سوشل میڈیا صارفین اور فردوس عاشق اعوان

Spread the love

اسلام آباد،لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) آصف علی شرمناک ریکارڈ

ہرارے میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں یوں تو زمبابوے نے قومی

کرکٹ ٹیم کے خلاف تاریخ رقم کی، جس کے باعث شائقین نے ناقص کارکردگی پر

پاکستان کرکٹ ٹیم پر سخت تنقید کی لیکن یہ آصف علی ہی تھے جنہیں سوشل میڈیا

پر شائقین نے سب سے زیادہ ناپسند کیا، کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے

باز آصف علی نے شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اور سماجی رابطوں کی ویب

سایٹ ٹویٹر پر مداحوں نے آصف علی پر اپنا غصہ نکالنے کا منفرد طریقہ اپنایا۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میں پاور ہٹر کہے جانیوالے اآصف علی زمبابوے

کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی ناکام رہے۔ ساؤتھ آفریقہ سیریز میں بھی آصف

علی کو کئی مواقع ملے لیکن وہ ایک پرفارمنس بھی نہ دے سکے اوریوں آصف

علی نے سب سے کم بیٹنگ ایورج کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 2019ء سے لیکر اب

تک ٹاپ 6 میں کم از کم 10 اننگز کھیلنے والے بلے بازوں میں آصف علی کی

بیٹنگ ایورج صرف 8.9 ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بالترتیب نیپال اور

ملائیشیا کے روہت پاﺅدیل اور انور الدین ہیں جنہوں نے 10 ، 10 کی اوسط سے

رنز بنائے ہیں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سوشل میڈیا پر رمیا کے میم نے مصباح کے آصف کے انتخاب پر طنز کیا توایک

اور صارف نے لکھا ہم لوگوں کو یاد دلانا چاہیں گے کہ اس بار آصف صفر پر

آﺅٹ نہیں ہوئے بلکہ ایک رن سکور کیا۔ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں

لکھا پی سی بی آصف علی کو وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی اطلاعات و

نشریات فردوس عاشق سے تبدیل کردے، مجھےلگتا ہے کہ وہ آصف سے زیادہ

اچھا کھیلیں گی۔ ایک صارف کا کہنا تھا آصف علی اپنی سنچری سے 99 رنز دور

آﺅٹ ہو گئے۔ ایک اور مداح نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ آصف علی

کوئی ڈیلیوری نہیں کھیل سکتا۔ جبکہ متعدد دیگر صارفین نے بھی آصف علی پر

گہرا طنز کیا۔ واضح رہے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آصف علی

نے 3 گیندوں پر ایک رن بنائے جبکہ شکست کے باعث پاکستان اور زمبابوے کے

درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ تیسرا اور فیصلہ کن

میچ آج کھیلا جائیگا۔

آصف علی شرمناک ریکارڈ

Leave a Reply