آصف زر داری ، بلاول ، فریال تالپور، مراد علی شاہ کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

Spread the love

سپریم کورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت آج چیف جسٹس کی سربراہی میں د و رکنی بنچ کریگا ۔ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کئے تھے ۔جس کے مطابق بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض بھی پیش ہونگے جبکہ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رہنما سر دار لطیف خان کھوسہ نے کہاہے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپریم کورٹ نے آصف زرداری یا چیئرمین بلاول کو طلب نہیں کیااس لئے عدالت میں قانونی ٹیم پیش ہوگی ۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو، فریال تالپوراور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے بلکہ فاروق ایچ نائیک اور دیگر وکلا ہی عدالت جائیں گے اور جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنا موقف پیش کریں گے۔دوسری جانب مرتضی وہاب نے کہا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عدا لت جائیں گے نہ ان کے وکیل پیش ہوں گے، وزیراعلیٰ کو عدالت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔

Leave a Reply