آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری،پی پی ارکان پارلیمنٹ کو کراچی پہنچنے کا حکم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے تیاری کر لی، پی پی پی ارکان پارلیمنٹ کو کراچی طلب کرتے ہوئے آج جمعہ کو بینکنگ کورٹ پہنچنے کی ہدایات دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطا بق آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورآج بینکینگ کورٹ میں پیش ہونگے جس کے دوران عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دی جائیگی۔ پیپلز پا ر ٹی نے پیشی کے حوالے سے حکمت عملی بنا لی ہے جس کے تحت کراچی میں موجود تمام ایم پی ایز کو کل عدالت میں ساتھ چلنے کی ہدایات دی گئی ہیں،درخواست ضمانت مسترد ہونے کی صورت میں گرفتاری دیدی جائے گی،دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پیشی کے موقع پر عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت منظور نہ کی تو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا جس کیلئے انتظامی سطح پرتمام اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

جے ٹی این آن لائن، نیوز

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply