آصف زرداری کا مصافحہ سے گریز اور نواز شریف کی وطن واپسی کا دعویٰ 0

آصف زرداری کا مصافحہ سے گریز اور نواز شریف کی وطن واپسی کا دعویٰ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) آصف زرداری کا مصافحہ

سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہاتھ

ملانے سے انکار کر دیا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے

پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی جلد وطن واپسی سے متعلق دعویٰ کر دیا۔

=پڑھیں= سینیٹ، صحافیوں کے تحفظ،نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت کئی بل منظور

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جس میں اپوزیشن

لیڈرز نے بھی شرکت کی، تاہم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں آصف علی زرداری

کی جانب مصافحہ کرنے کے لیے آگے بڑھے تو آصف زرداری نے مصافحہ

کرنے کی بجائے اشارے سے جواب دیا۔ یاد رہے آصف علی زرداری نے بیان دیا

تھا کہ نوازشریف پاکستان آئیں، ہم ان کا تحریک میں ساتھ دیں گے۔ نوازشریف

خود تو باہر بیٹھے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ لڑو۔ آصف زرداری کے سخت

بیانات کے بعد (ن) لیگ نے بھی ان پر اسٹیبشلمنٹ سے ڈیل کا الزام لگا دیا تھا۔

=-= پاکستان سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ایسا بھی نہیں ہے کہ ایسا کرونا کی وجہ سے کیا گیا کیونکہ آصف زرداری اس

دوران دیگر کئی لوگوں کو ہاتھ سے سلام کر تے رہے۔ دوسری طرف آپ کو یہ

بھی یاد ہو گا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پرویز رشید کے

خورشید شاہ سے جھک کر ملنے کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ

(ن) لیگ والے جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑتے ہیں۔ سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر خورشید سے پرویز رشید کے جھک کر ملنے کی تصویر

شیئرکر کے اس پر اپنے بے لاگ تبصرے میں بلاول بھٹو نے کہا (ن) لیگ والے

جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں، لیکن مشکل سے نکلتے ہی گلا پکڑ لیتے ہیں۔

=-.-= صوبہ سندھ کی مزید خبریں ( == پڑھیں == )

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل نے دعویٰ کیا کہ ملک میں الیکشن ہونے

والے ہیں، نواز شریف جلد واپس آئیں گے۔ یہ دعویٰ انہوں نے ایکہ نجی ٹی وی

چینل سے بات کرتے ہوئے کیا اور مزید کہا مسلم لیگ (ن) میں ووٹ سپورٹ اور

حمایت نواز شریف کی ہے، جبکہ خود شہباز شریف کی ہر بات کا اختتام بھی

نواز شریف کے نام پہ ہی ہوتا ہے۔ روحیل اصغر نے مزید کہا نواز شریف کے

واپس نہ آنے کی باتیں ماضی میں بھی بہت ہوتی رہی ہیں۔ شریف خاندان میں

کوئی اختلاف نہیں اور رکھ رکھاؤ بہت ہے، کسی رائے پر اختلاف کو خاندانی

اختلاف کا نام نہیں دیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ نرم، گرم لہجوں والے پارٹی

میں ہوتے ہیں جبکہ یہ عمر کا تقاضا بھی ہوتا ہے۔ شہباز شریف ایک دھیما چلنے

والے انسان ہیں، اور جارحانہ پُر تشدد اختلافات نہیں چاہتے جبکہ نواز شریف کو

مائنس کرنے کی خواہش کرنے والے خود نامراد ہی رہیں گے۔

=-،-= صوبہ پنجاب سے مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،=)

شیخ روحیل نے مزید کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف بات ایک ہی کرتے ہیں،

ان میں صرف لہجوں کا فرق ہے، گھٹیا ترین مخالفانہ حرکات کے باوجود بھی

دھیما لہجہ شہباز شریف کا ہی حوصلہ ہے، مریم نواز کے ساتھ جو کچھ ہوا اس

پر تلخ بولنا ان کا حق ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم

لیگ ن کے کئی رہنماؤں نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد

نواز شریف کی وطن واپسی کا دعویٰ کیا تھا، لیکن نواز شریف تاحال لندن میں ہی

موجود ہیں. جبکہ شریف خاندان کی جانب سے بھی انکی وطن واپسی سے متعلق

تاحال کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا۔

آصف زرداری کا مصافحہ ، آصف زرداری کا مصافحہ ، آصف زرداری کا مصافحہ

آصف زرداری کا مصافحہ ، آصف زرداری کا مصافحہ ، آصف زرداری کا مصافحہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply