آصف زرداری اجازت تو دیں چٹکی میں عمران حکومت گرا دینگے ، بلاول بھٹو

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھمکی دی ہے کہ اگر آصف علی زرداری اجازت دیں تو ہم ایک ہفتے میں تحریک انصاف کی حکومت گر سکتے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں انکامزید کہنا تھا تحریک انصاف کو حکومت کرنا تو آتا نہیں تھا اب پتہ چلا ان کا حساب بھی کمزور ہے ،ہمارے پاس سندھ میں 99 سیٹیں ہیں تحریک انصاف کو ہماری حکومت گرانے کےلئے 49 ممبران جبکہ ہمیں ان کی حکومت ختم کرنے کیلئے صرف 6 سیٹوں کی ضرورت ہے،حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، یہ جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے، ہم ماتحت عدالت میں اپنا کیس لڑیں گے، ہم ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔سابق صدر زرداری کےخلاف کتنے کیسز بنائے گئے وہ ان تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے۔جوچاہتے ہیں عوام کے مسائل حل نہ ہوں، وہ چاہتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ تبدیل ہو، مگراہل سندھ وزیراعلیٰ کی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔

Leave a Reply