آصف زرداری، پرویز مشرف کیخلاف NRO کیس ختم

Spread the love

سپریم کورٹ نے سابق صدور آصف زرداری اور پرویز مشرف سمیت سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کےخلاف این آر او کیس نمٹا دیا۔این آر اوکیس کے درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کی جانب سے دائر درخواست میں پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا تھا این آر او کے ذریعے کرپشن کیسز ختم کیے گئے،جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔درخواست گزار نے استدعا کی تھی لوٹے گئے پیسوں کو وصول کیا جائے۔عدالت نے گزشتہ سال اپریل میں مقدمے پر سماعت کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف اور آصف زرداری کونوٹس جاری کیے تھے جبکہ دونوں شخصیات کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔گزشتہ روز4 جنوری جمعہ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این آر او کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کدھر ہیں؟ اس پر معزز جج کو بتایا گیا فیروز گیلانی علیل ہیں۔چیف جسٹس نے کہا عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،بعدازاںعدالت نے سابق صدور پرویز مشرف، آصف زرداری اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کےخلاف این آر او کیس ختم کرتے ہوئے فیروز شاہ گیلانی کی درخواست نمٹا دی۔

Leave a Reply