اپنے نہیں مہدی حسن، غلام علی و فریدہ خانم کے گانے سنتی ہوں، آشا بھوسلے

اپنے نہیں مہدی حسن، غلام علی و فریدہ خانم کے گانے سنتی ہوں، آشا بھوسلے

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این شوبز نیوز) آشا بھوسلے

بالی ووڈ کو لازوال گیتوں سے مالا مال کرنے والی لیجنڈری و معروف گلوکارہ

88 سالہ آشا بھوسلے نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خود اپنے گانے کبھی نہیں

سنے۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں آشا بھوسلے نے بتایا کہ وہ نئے دور کے

گانے نہیں سنتیں اور نہ ہی انہوں کبھی خصوصی اہتمام کے ساتھ اپنے گانے

سنے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی گانے سنتی ہیں

تو بھارت کے جگجیت سنگھ، پاکستان کے مہدی حسن، غلام علی اور فریدہ خانم

جیسے گلوکاروں کی گیت سنتی ہیں۔ آشا بھوسلے نے حالیہ دور کی موسیقی اور

گانوں پر تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ اب گانوں کا دور ختم ہو چکا۔

=-،-= شوبز دنیا سے متعلق مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

آشا بھوسلے کے مطابق جس شخص میں ٹیلنٹ ہو گا وہ تمام مشکلات سے نبرد

آزما ہونے کے بعد بالآخر اپنا مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج کے

دور کی موسیقی سننا پسند نہیں کرتیں کیونکہ اُنہیں لگتا ہے آج کے گلوکار

موسیقی سے زیادہ اداکاری کرتے ہیں۔ آشا بھوسلے نے کہا کہ میں آج کل ہونے

والے موسیقی کے کئی شوز میں گئی ہوں اور میرے خیال میں لوگوں کو یہ

سمجھنا چاہیے کہ مختصر کپڑے پہن کر سٹیج پر کھڑے ہو کر ناچتے ہوئے

گلوکاری کرنا موسیقی نہیں ہے۔ آشا بھوسلے نے کہا آج کل گلوکاری سے زیادہ تو

گانا گاتے ہوئے اداکاری کی جاتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان گلوکاروں

میں وہ جذبہ نہیں جو ایک موسیقار میں ہونا چاہیے۔

=-،-= اشنا شاہ کے آنے والے گانے کی تصاویر پر مداح برہم

اداکارہ اشنا شاہ کو جلد ریلیز ہونے والے گانے کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی

گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اشنا شاہ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنے آنے والے ایک گانے کنگنا کی

شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر

کی گئی تصاویر میں انہیں بولڈ عروسی لباس کی طرز کے کپڑوں میں دیکھا جا

سکتا ہے۔ اشنا شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں گلوکار مناج مسک

کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کی تصاویر پر لوگوں نے برہمی کا

اظہار کرتے ہوئے اشنا شاہ پر فحاشی پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا جبکہ انہیں

مسلمان ملک کی خاتون ہونے کے باوجود بولڈ لباس پہننے کے طعنے بھی دیے۔

کئی افراد نے ان کے لباس کو بھارتی و مغربی ثقافت کا عکس قرار دیا۔ بعض

صارفین نے اشنا شاہ کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے ان کے خلاف

قدرے سخت زبان بھی استعمال کی۔ کچھ مداحوں نے اشنا شاہ کی تعریف کرتے

ہوئے انہیں احسن طریقے سے سمجھایا کہ انہیں اس طرح کا بولڈ لباس نہیں پہننا

چاہیے۔

آشا بھوسلے ، آشا بھوسلے ، آشا بھوسلے

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply