آسیہ بی بی کی رہائی پر ہنگامے، متاثرین کو ایک ماہ میں ادائیگیاں کرنے کا حکم

Spread the love

سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آسیہ بی بی کی رہائی پر ہنگاموں سے ہونےوالے نقصان کے ازالے کےلئے متاثرین کو ایک ماہ میں ادائیگیاں کرنے کا حکم دےدیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈھائی ماہ گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک ادائیگی کا مکمل پلان نہیں دیا گیا، اگر عدالت حکم نہ دیتی تو یہ پلان بھی نہ آتا، رپورٹیں تو دےدی گئی ہیں بتایا جائے ادائیگیاں کب اور کیسے ہوں گی ۔ ہفتہ کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آسیہ بی بی کی رہائی پر ہنگاموں سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے از خود نوٹس کی سماعت کی۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا ہنگاموں کے دوران نقصانات کا تخمینہ 262 ملین لگایا گیا ہے۔ کا بینہ نے اس تخمینے کی منظوری دےدی ہے۔جسٹس اعجازِ الاحسن نے استفسار کیا ادائیگی کےلئے کوئی پلان بھی مرتب کیا ہے یا سب کاغذی کارروائی ہے۔محکمہ داخلہ کے سیکشن افسر نے عدا لت کو بتایا اسی ماہ ادائیگیاں کر دیں گے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ایک ماہ میں مکمل ادائیگیاں کر کے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

Leave a Reply