aurat khahani jtnonline new1

آسٹریلیا میں لڑکی کیساتھ ایسا ناقابل یقین ظلم جسے جان کر روح کانپ اٹھے

Spread the love

کینبرا(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) آسٹریلیا ناقابل یقین ظلم

آسٹریلیا میں ایک درندہ صفت انسان لڑکی کو اغواء کر کے 23 دن تک اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اور اس پر ظلم و بربریت کے ایسے پہاڑ توڑے کہ سن کر ہی انسان کانپ اٹھے۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : “سروگیٹ” عورتوں کا ایسا کاروبار جسے جان کر بھی گِھن آئے
—————————————————————————–
شیطان صفت نکولس جان لڑکی کے پوشیدہ اعضاء پر کھولتا پانی ڈالتا رہا

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ شیطان صفت نکولس جان کریلے جو لڑکی کو محبوس رکھ کر نہ صرف بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا بلکہ اسے آگ پر بیٹھنے پر مجبور کرتا رہا، اس کے پوشیدہ اعضاء پر کھولتا ہوا پانی ڈالتا رہا، اور اسے اپنا ہی فضلہ کھانے پر مجبور کرتا رہا۔ لڑکی کا نام قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔

قارئین : ایسی ہی منفرد خبروں سے آپڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

رپورٹ کے مطابق ملزم نے جہاں لڑکی پر وحشیانہ جسمانی تشدد کیا وہیں اس کے جسم کی کئی ہڈیاں بھی توڑدیں۔ جب مقامی پولیس نے لڑکی کو بازیاب کروایا تو اس کا 46 فیصد جسم بری طرح جلا ہوا تھا، اس کی جلد اکھڑ کر لٹکی ہوئی تھی اور چہرہ جگہ جگہ سے پھٹا ہوا تھا، جیسے چھری وغیرہ سے کٹ لگائے گئے ہوں۔

جسم بری طرح جلا ہوا، زخموں میں کیڑے، جلد اکھڑ چکی تھی، پولیس

پراسیکیوٹر سینڈرا کیوپینا نے عدالت میں بتایا، کہ متاثرہ لڑکی کے چہرے اور جسم کے زخم اس قدر خراب ہو چکے تھے، کہ ان میں کیڑے پڑ چکے تھے۔ اگر اسے چند دن اور بازیاب نہ کرایا جاتا، اور ہسپتال نہ پہنچتی، تو وہ اب تک مر چکی ہوتی۔ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے، اور قانونی ماہرین کے مطابق سفاک ملزم کو ممکنہ طور پر عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

آسٹریلیا ناقابل یقین ظلم

Leave a Reply