oh my God jtnonline

آسٹریا، ماں کی میت کی بے حرمتی، بیٹا، پینشن اور پوسٹ مین کی ایمانداری

Spread the love

ویانا (جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) آسٹریا ماں کی میت

یورپی ملک آسٹریا میں بیروزگار بیٹے نے پینشن بند ہونے کے خوف سے اپنی

ماں کی میت کو حنوط کر کے لاش ایک سال سے زائد عرصے تک اپنے گھر

کے تہہ خانے میں چھپائے رکھی لیکن پوسٹ مین نے بھانڈا پھوڑ دیا-

=-.-= او مائی گاڈ عنوان کے تحت مزید معلوماتی نیوز ( == پڑھیں == )

میڈیا رپوٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مغربی ٹیرول نامی خطے سے تعلق

رکھنے والی ڈیمینشیا کی شکار 89 سالہ خاتون کا انتقال جون 2020ء میں قدرتی

وجوہات کے باعث ہو گیا تھا۔ اس کے 66 سالہ بیٹے نے لاش کو تہہ خانے میں

رکھا اور بو دبانے کے لیے آئس پیکس اور پٹیوں کا سہارا لیا۔ پولیس کا ماننا ہے

کہ ایک سال سے زائد عرصے کے دوران اس شخص نے 50 ہزار یورو ماں کی

پینشن کی مد میں حاصل کی۔ یہ فراڈ اس وقت منظرعام پر آیا جب ایک نئے

پوسٹ مین نے پینشن کی رقم خاتون کو دیکھے بغیر دینے سے انکار کر دیا۔ اس

کے نتیجے میں تفتیش شروع ہوئی اور یہ انکشاف ہوا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ

ملزم نے اپنی ماں کوکیٹ لیٹرسے ڈھانپ رکھا تھا جس کے نتیجے میں لاش

حنوط ہو گئی اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم

کا کوئی اور ذریعہ آمدن نہیں تھا اور اس نے بتایا کہ اگر وہ ماں کی موت کے

بارے میں رپورٹ کرتا تو پینشن کی رقم ملنا بند ہوجاتی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس

پاس ماں کی تدفین کے اخراجات بھی نہیں تھے۔ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے

اپنے بھائی کو کہا تھا کہ ماں ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس سے ملنے کا فائدہ

نہیں کیونکہ وہ کسی کو شناخت نہیں کر سکتی۔

آسٹریا ماں کی میت ، آسٹریا ماں کی میت ، آسٹریا ماں کی میت

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply