آسٹریا حملے میں مرنے والوں کی تعداد15 ہو گئی ،درجنوں زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آسٹریا حملے مرنے والوں

ویانا(جے ٹی این آن لائن نیوز)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دیر گے ایک یہودی عبادت گاہ کے

قریب ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں15افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے

۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پولیس نے بتایاکہ یہ واقعہ شہر کے مرکزی

شویڈینپلاٹس سکوائر کے قریب پیش آیا ۔رات گئے ہونےوالے اس حملے میں کم سے کم

دوافراداورایک حملہ آور ماراگیا، آسٹریا کی پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے کم سے کم 6

مقامات پر حملہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اس حملے میں 15افرادمارے گئے ،ویانا بلدیہ کے میئر

نے حملہ آور کی کارروائی میں ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ۔آسٹریا کے چانسلر سیباسٹیئن

کرز نے اس حملے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوا ۔ آسٹریا کے

چانسلر سیباسٹیئن کرز نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم اپنی جمہوریہ میں مشکل گھڑی سے گزر رہے ہیں۔

ہماری پولیس اس قابلِ مذمت دہشتگرد حملے کے منصوبہ سازوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

کرے گی۔انھوں نے مزید لکھا کہ ہم کبھی بھی دہشتگردی سے گھبرائیں گے نہیں، اور اس حملے کا

اپنے تمام وسائل سے مقابلہ کریں گے۔وزیر داخلہ کارل نیہامر کے مطابق حملے میں دو افراد ملوث

ہیں۔ ایک ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔وزیر داخلہ کارل نیہامر

نے آسٹرین ادارے او آر ایف کو بتایا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ یہ بظاہر ایک دہشتگرد حملہ

ہے۔ویانا کے میئر مائیکل لدویگ نے کہا کہ 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے سات کی حالت

تشویش ناک ہے۔ابھی تک اس واقعے میںملوث مجرموںکی شناخت نہیں ہوسکی اوراس کی اصل وجہ

بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔

آسٹریا حملے مرنے والوں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply