BISE-AJK-Board-Matric-Result

آزاد کشمیر میں میٹرک امتحان کے نتائج جاری، READ فاؤنڈیشن کے طلبہ پھر سرفہرست

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مظفرآباد(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) آزاد کشمیر READ فاؤنڈیشن

میر پور آزاد کشمیر بورڈ نے میٹرک امتحان 2019-20ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

کامیابی کی شاندار روایات کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے ممتاز

تعلیمی نیٹ ورک READ فاونڈیشن کے طلبہ و طالبات نے مسلسل چوتھی مرتبہ

بورڈ ٹاپ کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا، دوسری اور تیسری پوزیشنز بھی اپنے نام

کر لیں۔ READ فاونڈیشن سکول نیلابٹ کی طالبہ صالحہ تنویر اور READ

فاونڈیشن سکول چنگپورکوٹلی کی طالبہ سارہ نسیم نے 1093/1100 نمبرز حاصل

کر کے پہلی جبکہ READ فاونڈیشن سکول چک راولاکوٹ گرلز کی طالبہ زریاب

مصطفی نے 1092/1100 نمبرز کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ READ

فاونڈیشن سکول کوٹ علی بہادر کی طالبہ نورالایمان عارف نے 1091/1100

نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

===-: ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کی تعلیم میں کرونا سے جاری حرج پر پریشان
—————————————————————————————-

مجموعی طور پر فاونڈیشن کے 71 طلباء پہلی 20 پوزیشنز میں شامل ہونے میں

کامیاب ہوئے۔ پوزیشن حاصل کرنیوالے ان طلبا ء میں چار یتیم طالبات بھی شامل

ہیں۔ اس موقع پر READ فاونڈیشن کے چیئرمین پروفیسرغلام مصطفی کا کہنا تھا

کہ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اپنے بچوں،

ان کے والدین اور اساتذہ کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی

انتھک محنت اور لگن سے ہر سال کی طرح امسال بھی ہم نے شاندار کامیابی

حاصل کی۔ یہ کامیابی کے سفر کا پہلا زینہ ہے، مکمل کامیابی تب ہوگی جب یہ

بچے تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

===-: READ فاونڈیشن تعلیم و تربیت سے مزیئن کیا، پوزیشن ہولڈر طلبہ

انہوں نے READ فاونڈیشن کے پروگرام ڈویژن کے جنرل مینیجر اسلم حجازی

اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شاہ زیب حنیف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب

ان کی لگن اور محنت سے ممکن ہوا ہے- پوزیشن ہولڈر طلباء کا کہنا تھا ان کی یہ

کامیابی اللہ کے کرم ، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے۔ READ

فاونڈیشن نے انہیں تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت کے نور سے مستفید کیا ہے اور

انشاءاللہ وہ مستقبل میں بھی ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے۔

== قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آزاد کشمیر READ فاؤنڈیشن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply