آزاد کشمیر کے مسیحا وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے مشکور..؟

آزاد کشمیر کے مسیحا وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے مشکور..؟

Spread the love

مظفرآباد (جے ٹی این آن لائن کشمیر نیوز) آزاد کشمیر کے مسیحا

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر شوکت حیات خان نے

کہا ہے ہم وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، وزیر صحت، سیکرٹری

صحت، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سپیشل سیکرٹری، ہیلتھ ایڈیشنل

سیکرٹری سمیت ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہیں جنھوں نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں

میں اضافے کو یقینی بنایا، خصوصی طور پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق

حیدر خان اور وزیر صحت کا جنھوں نے ذاتی طور پر دلچسپی لی اور ڈاکٹروں

کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا، ڈاکٹروں کی مشاہیر میں 9 سے 22 ہزار تک اضافہ

کرنے کا کریڈیٹ بلا شبہ آزاد وادی کی حکومت کو جاتا ہے، ہاؤس آفیسرز ڈاکٹرز

کا ماہانہ دس ہزار تنخواہوں میں اضافہ جبکہ پی جی ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں آٹھ

سے دس ہزار اضافہ کیا گیا ہے جس میں تمام ڈاکٹرز شامل ہیں-

=-.-= وادی آزاد و مقبوضہ کشمیر سے متعلق مزید خبریں (=.= پڑھیں =.=)

صدر پی ایم اے آزاد کشمیر نے کہا میں تمام ڈاکٹرز کو کہتا ہوں جیسے حکومت

نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے ہیں اسی طرح تمام ڈاکٹرز کرونا سے مقابلہ کرتے

ہوئے متاثرہ افراد کا بھرپور طریقے سے علاج کریں، عوام ایس او پیز پر عمل

درآمد کریں، فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ سینی ٹائیزر کیساتھ ہاتھ بار

بار صابن سے دھوئیں، ہجوم والی جگہ پر نہ جائیں، عید کے دوران نہایت احتیاط

کریں چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھیں تب ہی کرونا سے بچاؤ ممکن ہے، کرونا کی

تیسری لہر نہایت ہی خطرناک ہے جو آزاد کشمیر میں داخل ہو چکی ہے جس سے

بچاؤ صرف حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی ممکن

ہے، اس موقع پر انہوں نے پی ایم اے کے ضلعی اور مرکزی الیکشن کا اعلان

کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ لیول کے انتخابات ماہ جون اور جولائی میں مرکزی

الیکشن ہوں گے- میں نے اپنا وعدہ پورا کیا اب ڈاکٹرز برادری اپنی نئی قیادت کو

سامنے لائے جو ان کے مسائل حکومت کو پیش کرے اور حل کروائے-

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ڈاکٹر شوکت حیات خان کا مزید کہنا تھا میں نے دو سال میں صدر پی ایم اے ہونے

کے ناطے کوشش کی کہ ڈاکٹروں کے مسائل حل کروں اور الحمداللہ حکومت کے

ساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر حل کروائے، میں تمام ڈاکٹرز حضرات کو یہی کہوں گا ہمیشہ

ٹیبل پر بیٹھ کر حکومت سے مذاکرات کرنے چائیں نہ کہ سڑکوں پر احتجاج، اور

میں نے ہمیشہ ٹیبل پر حکومت سے ڈاکٹرز کے مسائل حل کی بات کی، آئندہ

الیکشن میں ڈاکٹرز اپنی اس قیادت کا انتخاب کریں جو ان کے مسائل حکومت تک

پہنچائے جو حل بھی ہوں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آزاد کشمیر کے مسیحا

Leave a Reply