آزاد کشمیر میں اساتذہ کی قلم چھوڑ ہڑتال اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری

آزاد کشمیر میں اساتذہ کی قلم چھوڑ ہڑتال اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری

Spread the love

مظفرآباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) آزاد کشمیر میں اساتذہ

آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ کا قلم چھوڑ ہڑتال اور تدریسی عمل کا

بائیکاٹ جاری ہے۔ ملک کے چاروں صوبوں میں تعلیمی پالیسی کے تحت اساتذہ

کے سکیل اپ گریڈ ہو چکے ہیں، لیکن اس کے برعکس ریاستی اساتذہ کی نہ اپ

گریڈیشن کی گئی نہ بنیادی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا۔ اساتذہ نے اپ گریڈ ہونے تک

تدریسی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ ٹیچرز آرگنائزیشن، قلم پینل

، ٹیچرز سکولز آرگنائزیشن نے آزاد کشمیر بھر کے اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ

تنخواہوں میں اضافے سمیت اپ گریڈ ہونے تک اساتذہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم آزادکشمیر اساتذہ یونین کے نمائندوں سے آج ملاقات کرینگے۔ جس میں

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے سامنے اساتذہ اپنا مقدمہ پیش کرینگے۔

اساتذہ تنظیموں نے کہا کہ طلباء و طالبات کا جو تعلیمی حرج ہو رہا ہے اس کے

ذمہ داراساتذہ نہیں بلکہ حکومت ہے۔ حکومت اپنے وعدوں کے برخلاف پالیسی پر

گامزن ہے، جب تک اساتذہ کو ان کا بنیادی حق نہیں مل جاتا تب تک وہ قلم چھوڑ،

تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں نے

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہ بچوں کے امتحانات نزدیک، حکومت کے

جانے کے دن بھی قریب ہیں اس نازک صورتحال کے پیش نظر حکومت کو ان

کے جائز اور اصولی مطالبات تسلیم کرنا پڑینگے۔ پرائمری کے اساتذہ کو 7 کو 14

اور جونئیر جو 9 میں کو 16 سکیل میں اپ گریڈ کیا جائے۔ حکومت کے پاس

وسائل کی کمی نہیں اسلئے ضروری ہے کہ اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کئے

جائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیراپنا وعدہ پورا کریں، بیوروکریسی اساتذہ کے راہ میں

رکاوٹیں نہ ڈالے، غلط بریفنگ، کراس فگرس کی بنیاد پر اساتذہ کی اپ گریڈ یشن

نہ ہونے دینا ظلم ہے۔ سیکرٹری مالیات کی طرف سے وزیراعظم آزادکشمیر کو

غلط بریف کیا گیا اور جو تخمینہ بتایا گیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔ ہم موجودہ

تنخواہ میں اپنے گھر کو نہیں چلا سکتے، حکومت نے دوسری طرف کلرکوں،

خانساموں کے سکیل اپ گریڈ کئے لیکن قوم کے معماروں کو سرخ بتی کے

پیچھے لگا رکھا ہے۔ 6 جنوری کی ہڑتال اور 16 فروری سے تدریسی عمل کا

بائیکاٹ اس بات کا غماز ہے کہ اساتذہ حکومت کی اساتذہ کش پالیسیوں سے تنگ آ

چکے ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آزاد کشمیر میں اساتذہ

Leave a Reply