آزاد کشمیر الیکشن، نیلم لوئر حلقہ جگراں مٹوکنڈل کا گاﺅں پیپلزپارٹی میں شامل

آزاد کشمیر الیکشن، نیلم لوئر حلقہ جگراں مٹوکنڈل کا گاﺅں پیپلزپارٹی میں شامل

Spread the love

اٹھمقام (جے ٹی این آن لائن کشمیر نیوز) آزاد کشمیر الیکشن

آزاد کشمیر کی حسین ترین وادی نیلم کے لوئر حلقہ جگراں مٹوکنڈل سے پورا

گاوں متفقہ طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گیا جبکہ پارٹی کے مرکزی نائب صدر

سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید کی قیادت مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا، اس موقع

پر سابق وزیر میاں عبدالوحید اور نذیر دانش نے نئے شامل ہونیوالوں کو ہار پہنا

کر پارٹی میں خوش آمدید کہنے کیساتھ ساتھ نئے شامل ہونیوالوں کے اعزاز میں

منعقدہ شمولتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیلم کے لوگوں نے اپنا حق ادا

اور الیکشن سے پہلے فیصلہ سنا دیا، ہم وادی نیلم کے دونوں حلقوں سے الیکشن

جیت چکے، نوسیری سے لیکر تاو بٹ تک لوگوں نے جوق در جوق پیپلزپارٹی

میں شمولیت اختیار کرکے واضع کر دیا اب کی بار کسی جھوٹے نوسرباز کو نیلم

کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،

=-.-= آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے مزید خبریں ( =.= پڑھیں =.= )

انہوں نے کہا وادی نیلم میں پی ٹی آئی نامی جماعت کا کوئی وجود نہیں، نیلم کے

لوگوں نے غریب دشمن جماعت کو اس خوبصورت وادی کا روخ ہی نہیں کرنے

دیا، آپ لوگوں نے جس خلوص سے نوازا ہے میں بھی وعدہ کرتا ہوں گزشتہ پانچ

سال میں نیلم کے لوگوں کے جن حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا اسکا حساب لوں گا اور آپ

کے حقوق آپ کے کی دہلیز پر پہنچاوں گا، عمران خان نے پاکستان اور آزاد وادی

کے عوام کیساتھ جھوٹ بولا جس کی سزا یہ آج وہ خود بگھت رہا ہے- کبھی کہتے

ہمارے پاس ٹیم نہیں، اصل میں یہ سب نکمے ہیں، ان کے پاس ملک چلانے کی

سوچ، نہ کوئی ویژن ہے، کشمیر ایشو پر انہوں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے،

مسلہ کشمیر پر پاکستان کی حکومت اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگی حکومت دونوں

مجرم ہیں، (ن) لیگی حکومت نے مسئلہ کشمیر پر کہیں بھی سنجیدگی نہیں دیکھائی

صرف بیانات کی حد تک رہے-

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

فاروق حیدر نے وزیرعظم بنتے ہی نعرے تو بڑے لگائے تھے مگر عمل کسی

ایک پر بھی نہیں کیا، آمدہ الیکشن میں تعلیم دشمن حکومت سے یہ عوام حساب لیں

گے، انکو بتانا ہو گا تعلیمی پیکج ختم کرکے عوام سے کون سا انتقام لیا، بلائی نیلم

میں بچیوں کا جو مستقبل تباہ ہوا اس کا حساب دینا ہو گا، پیپلز پارٹی نے جو تعلیمی

ادارے بنائے تھے انہوں نے ختم کر کے اپنی عیاشیاں بڑھائیں، پوری ریاست میں

سب سے پہلے انہوں نے ادارے ختم کئے پہلے انہوں نے وزراء کی تنخواہیں دوگنا

کیں پھر وزراء کی تعداد ڈبل کر دی، عوام متحد رہیں الیکشن جیت کر ایک عوامی

حکومت قائم کریں گے جو تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہوا تھا اس دوبارہ بحال

کریں گے۔

آزاد کشمیر الیکشن

Leave a Reply