آزاد کشمیرالیکشن آج، پی ٹی آئی بڑی پارٹی، پی پی، ن لیگ حیران کُن

آزاد کشمیرالیکشن، پولنگ شروع، پی ٹی آئی بڑی پارٹی، پی پی، ن لیگ حیران کُن

Spread the love

مظفر آباد، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) آزاد کشمیرالیکشن آج

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج بروز اتوار ووٹ

ڈالے جائیں گے۔ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور

شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ انتخابات میں

اصل مقابلہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان

پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ہے جبکہ مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی

اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی نے بھی اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ آزاد جموں

و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے حلقوں کی مجموعی تعداد 53 ہے، جن حلقوں

میں ووٹ ڈالیں جائیں گے ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر میں ہیں جبکہ پاکستان

کے چاروں صوبوں میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں ہیں، 8 مخصوص

نشستوں کا انتخاب قانون ساز اسمبلی کے انتخابی نتائج آنے کے بعد کیا جائیگا۔

=-.-= آزاد و مقبوضہ کشمیر سے متعلق مزید خبریں ( == پڑھیں ==)

آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار

سے زیادہ ہے، پولنگ سٹیشنوں کو اے، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اے کیٹگری میں انتہائی حساس 829 پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ بی کیٹگری کے

حساس پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 1200 سے زائد ہے۔ آزاد جموں و کشمیر الیکشن

کمیشن کے مطابق مرد رائے دہندگان کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ جبکہ خواتین

ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہے۔ 2018ء کی تیرھویں ترمیم کے تحت

مہاجرین کی 12 نشستوں کو آئینی تحفظ دیا گیا ہے۔ ادھر آزاد جموں و کشمیر کے

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ نئے قانون کے

تحت ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ پولنگ سٹیشنز پر نتیجے

کا اعلان کر کے تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ ایجنٹس کو فراہم کریں اور وہ نتیجہ

واٹس ایپ پر بھی بھیجیں۔

=-،-= آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پولنگ سامان کی ترسیل مکمل

آزاد کشمیر انتخابات کیلئے آج ہونے والی پولنگ کیلئے سامان کی ترسیل مکمل کر

لی گئی ہے، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق

رائے دہی استعمال کریں گے، تحریک انصاف، نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں تگڑا

مقابلہ متوقع ہے، تخت مظفرآباد پر حکمرانی کوں کرے گا اس کا فیصلہ آج رات

گئے تک ہو جائیگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد کشمیر کے 33 اور پاکستان

میں مقیم مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں انتخابات کے لئے 742 امیدواراوں کیلئے

خفیہ رائے دہی سے اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب

سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353

اور مشترک 1992 سمیت کل 6139 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر

میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پریزائڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران

کو میجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے ہیں۔

=-،-= پی ٹی آئی سب سے بڑی پارٹی، پی پی کی حیران کن کامیابی

آزاد کشمیر کے عام الیکشن میں پی ٹی آئی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آنے

کی رپورٹ منظرعام پر آگئی تاہم آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں پی ٹی آئی اتنی

نشستں نہ لے سکے گی کہ وہ حکومت بنا سکے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی

کے بیرسٹر سلطان، ظفر انور، اظہر صادق، چودھری ارشد، انصر ابدالی، شوکت

فرید، چودھری اخلاق، عبدالقیوم نیازی، بیگم شاہدہ صغیر، فہیم ربانی، گل خنداں،

چودھری رشید، خواجہ فاروق، کامیاب ہو ں گے، پی پی پی حیران کن کا میابی لے

گی، آزاد کشمیر میں 10 نشستوں پر میاں وحید، بازل نقوی، اشفاق ظفر، لطیف اکبر

قمر زمان، فیصل راٹھور، یعقوب خان، چودھری یاسین، جاوید بڈھانوی اور پرویز

اشرف کامیاب ہو جاہیں گے۔ مسلم کانفرنس کے عتیق خان اور راجہ یاسین معرکہ

سر کر جاہیں گے، ایک آزاد امیدوار سعید یوسف کی کامیابی نظر آرہی ہے-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

(ن) لیگ کی واضع نشست ہٹیاں کے نہے حلقہ سے راجہ فاروق حیدر کا جیتنا ہے،

بھمبر کے حلقوں میں انوارالحق اور طارق فاروق کے درمیان، سماہنی میں علی

شان سونی چودھری رزاق کے درمیان، راج محل میں ملک نواز اور ظفر ملک

کے درمیان، ہجیرہ میں ارزش خان سعودصادق عامر الطاف اور کوٹلہ میں نورین

عارف جاوید ایوب میر عتیق میں سخت مقابلہ ہے- ان حلقوں کے نتاہج کے متعلق

کوی واضح پیشگوئی ممکن نہیں، رالاکوٹ سٹی میں حسن ابراہیم کو برتری ہے

لیکن یعقوب خان نیئر ایوب نیئر ایوب طاہر انور اعجاز یوسف اور عابد حسین عابد

کی طرف سے کوئی بھی اپ سیٹ سامنے آنا خارج از امکان نہیں-

=-،-= کامیاب جلسے کرنیوالی ن لیگ کیساتھ جی بی الیکشن جیسا حال متوقع

کامیاب اور بھرپور جلسے کرنے والی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ گلگت الیکشن کے

جیسے نتاہج سامنے آنے کے امکانات ہیں، رپورٹ کے مطابق کریلوی خاندان اس

مرتبہ چودھری یاسین اور جاوید بڈھانوی کے ہاتھوں اسمبلی میں نہیں پہنچ سکے

گا۔

آزاد کشمیرالیکشن آج ، آزاد کشمیرالیکشن آج ، آزاد کشمیرالیکشن آج ، آزاد کشمیرالیکشن آج

Leave a Reply