آرمی چیف بھی شاہینوں کی کارکردگی کے معترف

Spread the love

لندن(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شاہینوں کی کارکردگی کے معترف ہو

گئے، گزشتہ روزکرکٹ ورلڈ کپ کے پاکستان کے جنوبی افریقہ کےخلاف میچ

دیکھنے کیلئے لارڈز کرکٹ سٹیڈیم آئے، برطا نوی وزیر خارجہ بھی آرمی چیف

کیساتھ سٹیڈیم پہنچے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی
———————————————
کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو شکست
———————————————
جی میجر جنرل آ صف غفور نے بھی آرمی چیف کے ہمراہ میچ دیکھا، میچ کے

بعد پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے ٹیم کی تعریف بھی کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کرکٹ کے شوقین ہیں اور خود

بھی کھلاڑی رہے ہیں چند ماہ قبل وہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی

پاکستان کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھنے گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کے فرزند سلیمان خان پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین

میچ دیکھنے کیلئے لارڈز گرائونڈ آ رہے ہیں
——————————————————————–

پاکستان کا میچ دیکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان،

پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی بھی

سٹیڈیم میں موجود تھے۔ سابق کرکٹرز ظہیر عباس مشتاق محمد، آصف اقبال کے

علاوہ سابق ہوم سیکریٹری سندھ وسیم احمد بھی لارڈز میں پاکستانی ٹیم کی حمایت

کررہے تھے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ میچ میں لارڈز کا گراؤنڈ

لاہور کے قذافی سٹیڈیم کا منظر پیش کر رہا تھا جو پاکستانی کرکٹ مداحوں سے

بھرا ہوا تھا۔

Leave a Reply