آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات ،دوطرفہ ،دفاعی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال

Spread the love

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العائش نے ملاقات کر کے خطے کی سکیورٹی صو ر تحا ل ،عالمی امور، دفاعی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العائش نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال،عالمی امورسمیت دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کےساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق معاملا ت پر بھی بات چیت ہوئی۔

Leave a Reply