آرمی چیف سے جرمن جنرل،چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقاتیں،امن کا داعی ہونے پر پاکستان کی تعریف

Spread the love

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل ابرہا ڈزورن نے ملاقات کی اور امن و استحکام کیلئے
پاکستان کی کوششوں کو سراہا

انہوں نے کہا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار مثبت رہا،یواین مشن
میں پاکستان کی خدمات گراں قدر ہیں،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،
دفاعی تعاون، پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

جنرل ابرہا ڈزورن نے بعدازاں یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وائس وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی جس میں
دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی
گئی۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

Leave a Reply